امریکی کانگریس پر حملہ، ٹرمپ کے حامی کو 41 ماہ قید کی سزا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)امریکا میں کیپیٹل ہل پر حملے میں شامل سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی جیکب چانسلی کو عدالت نے 41 ماہ قید کی سزا سنا دی ہے۔رپورٹس کے مطابق قدیم قبائلی کے روپ میں جیکب چانسلی کیپیٹل ہل کی عمارت میں زبردستی داخل ہونے والوں میں شامل تھا۔نیزہ اٹھائے اور سینگوں والی ٹوپی پہنے جیکب کی تصاویر دنیا بھر میں میڈیا کی زینت بنی تھیں۔یاد رہے کہ سابق امریکی صدر کے حامیوں نے 6 جنوری کو کیپیٹل ہل پر حملہ کیا تھا۔برطانوی میڈیا کے مطابق ملزم کو سنائی گئی سزا کیپیٹل ہل کے کسی بھی حملہ آور کو دی جانے والی سب سے سخت سزا ہے۔اس سے قبل ایک سابق مکسڈ مارشل آرٹسٹ کو حملے کے دوران ایک پولیس افسر کو مکا مارنے پر 41 مہینوں کی سزا سنائی گئی تھی۔



  تازہ ترین   
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر