رانی مکھرجی کی بیٹی فلم’ بنٹی اور ببلی 2‘ دیکھ کر کیوں روئی؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھرجی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی بیٹی ادیرا فلم’ بنٹی اور ببلی 2‘دیکھ کر رونا شروع ہو گئی تھی۔یش راج فلمز کے یوٹیوب چینل پرشیئر کی گئی ایک ویڈیو میں اداکار سیف علی خان نے رانی سے پوچھا کہ ’کیا ان کی بیٹی ادیرا نے انہیں پہلے کبھی اسکرین پر دیکھا ہے؟ رانی مکھرجی نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ہاں ان کی بیٹی نے انہیں اسکرین پر دیکھا ہے، بلکہ وہ ہمارے ساتھ ابوظبی میں بنٹی اور ببلی 2 کی شوٹنگ کے لیے بھی گئی تھی‘۔رانی نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ادیرا نے ان کی فلم ہچکی دیکھی ہے تب وہ صرف ڈیڑھ دو سال کی تھی‘۔اس سوال پر رانی نے کہا کہ’ نہیں ۔‘انہوں نے بتایا کہ ’انہوں نے اپنی بیٹی کو بنٹی اور ببلی 2 دکھانے کی کوشش کی لیکن جیسے ہی فلم کا وہ منظرآیا جہاں وہ رونے کی اداکاری کر رہی تھیں تو وہ رونے لگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’انہیں نہیں لگتا کہ ادیرا انہیں روتا ہوا دیکھ سکتی ہے‘۔رانی مکھرجی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ’ لیکن وہ انہیں اسکرین پر ڈانس کرتے دیکھنا پسند کرتی ہے اور جب میں کوئی مضحکہ خیز کام کرتی ہوں تو وہ بھی اسے پسند آتا ہے‘۔خیال رہے کہ ادیرا، اداکارہ رانی مکھرجی اور یش راج فلمز کے چیئرپرسن آدتیہ چوپڑا کی بیٹی ہیں۔ رانی مکھرجی نے اپریل 2014 میں اٹلی میں ایک نجی تقریب میں آدتیہ کے ساتھ شادی کی تھی اور شادی کے ایک سال بعد اس جوڑی کے ہاں ان کی بیٹی ادیرا کی پیدائش ہوئی تھی۔



  تازہ ترین   
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ
دوبارہ جنگ ہوئی تو امریکی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا، ابراہیم عزیزی
قومی اقتصادی سروے آج جاری ہوگا، اعداد و شمار منظر عام پر آگئے
اقوام متحدہ کی افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی کے پاکستانی مؤقف کی تائید
وزیرِ خزانہ نے اکنامک سروے آف پاکستان 26-2025ء وزیرِ اعظم کو پیش کر دیا
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر