پینسلین بچوں میں دل کے امراض میں بھی انتہائی مفید قرار

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)مشہورِ زمانہ اینٹی بایوٹک دوا پینسلین کا ایک اور فائدہ افریقہ سے سامنے آیا ہے جہاں بچوں میں دل کی ایک کیفیت ریومیٹک ہارٹ ڈیزیز میں اسے بہت ہی مؤثرپایا گیا ہے۔واضح رہے کہ ریوموٹائیڈ ہارٹ ڈیزیز(آر ایچ ڈی) بالخصوص بچوں میں ایک خاص قسم کے بخار کے بعد سامنے آتی ہے جس میں ان کے دل کے والو شدید متاثر ہوتے ہیں۔ یہ بیماری اسٹریپٹوکوکل (بیکٹیریا) انفیکشن کے بعد لاحق ہوسکتی ہے اور دل متاثر ہونا شروع ہوجاتا ہے۔ ذیلی صحارا افریقہ میں آر ایچ ڈی سے سالانہ 306,000 افراد ہلاک ہوتے ہیں۔ ان میں بچوں کے علاوہ 25 سال سے کم عمر کے افراد ذیادہ متاثر ہوتے ہیں۔آر ایچ ڈی غریب ممالک بالخصوص افریقی بچوں میں پائی جاتی ہے۔ اب ایک نئی تحقیق کے مطابق یوگنڈ ا کے بچوں کی بڑی تعداد پر اسے آزمایا گیا ہے جس کی تفصیلات نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع ہوئی ہے۔اس تحقیق کے سربراہ کریگ سیبل ہیں جو واشنگٹن میں واقع چلڈرن نیشنل ہسپتال میں معالجِ قلب ہیں۔ انہوں نے بڑے پیمانے پر بچوں میں پینسلین کے تجربات کئے ہیں۔ نتائج کے مطابق پینسلین کا استعمال آرایچ ڈی کو نہ صرف بڑھنے سے روک سکتی ہے بلکہ بچے کے دل کا مزید نقصان تھم جاتا ہے۔یوگنڈا کے ہسپتالوں میں بعض بچوں کو جب لایا جاتا ہے تو ان کے قلبی والو کی درستگی بہت مشکل اور ناقابلِ علاج تک ہوجاتی ہے۔ دوم پسماندہ ملک میں والو سرجری کی سہولیات نہ ہونے سے لوگوں کی بڑی تعداد موت کے منہ میں چلی جاتی ہے۔اس منصوبے کو ’بچے کے دل کا تحفظ‘ کا نام دیا گیا جس میں 5 سے 17 برس کے 818 بچوں کا جائزہ لیا گیا۔ تمام مریض ریومیٹک ہارٹ ڈیزیز کے شکار تھے۔ ماہرین نے غور کیا کہ اگر ان بچوں کو پینسلین کے ٹیکے لگائے جائیں تو اس کے کیا اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔کل 799 افراد ہی پورے آزمائشی عمل سے گزرے جن میں سے 399 افراد نے اپنا کورس مکمل کیا اور دو سال بعد ان میں سے صرف تین افراد کی بیماری مزید بگڑی۔ دوسری جانب 400 افراد ایسے تھے جنہیں پینسلین نہیں دی گئی تھی اور ان میں سے 33 افراد کی بیماری بہت زیادہ بگڑگئی۔اس تحقیق سے ایک جانب تو خود پینسلین کی افادیت سامنے آئی ہے اور دوم تمام ماہرین کا اتفاق ہے کہ بروقت تشخیص سے علاج اور جان بچانے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر