شنیرا نے اپنی سالگرہ پر کیا پیغام دیا؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سوئنگ کے سلطان اور سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ نے اپنی سالگرہ کے موقع پر عُمر کے حوالے سے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر شنیرا اکرم نے ماڈلنگ کی اپنی دلکش تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ خوبصورت لباس میں ملبوس ریمپ پر واک کر رہی ہیں۔شنیرا نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میرے لیے عُمر رسیدہ ہونے سے زیادہ طاقتور کوئی دوسری چیز نہیں ہے۔‘اُنہوں نے لکھا کہ ’اگر میری عُمر بڑھ رہی ہے تو یہ میرے لیے فخر کی بات ہے کیونکہ وہ میری عُمر ہے اور سال گُزرنے کے ساتھ مجھے بہت کچھ سیکھنے کو بھی مل رہا ہے۔‘وسیم اکرم کی اہلیہ نے مزید لکھا کہ ’اصل خوبصورتی ہمارے اندر موجود ہوتی ہے اور وہی ہمیشہ ہمیں چمکاتی ہے۔‘خیال رہے کہ شنیرا اکرم آج اپنی 38ویں سالگرہ منارہی ہے، وہ 20 مارچ 1983ء میں آسٹریلیا میں پیدا ہوئی تھیں۔لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم نے سال 2013 میں آسٹریلوی نژاد شنیرا سے شادی کی جن سے ان کی ایک بیٹی عائلہ ہے۔ عائلہ کی پیدائش 2014 میں ہوئی تھی۔



  تازہ ترین   
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو مزید وسعت دینے عزم
وزیراعظم اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے
پاکستان اور سعودیہ میں سرکاری و سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ویزا شرائط ختم
مکہ الائنس مثبت اور بہترین انداز میں آگے بڑھ رہا ہے: ترکیہ
امریکا کی ایران جنگ سے متاثرہ خلیجی ممالک کو 5 ارب ڈالر کے فنڈز کی پیشکش
وزیراعظم کا امیر جماعت اسلامی سے رابطہ، مارچ ملتوی کرنیکی درخواست، حافظ نعیم کا انکار
حوثیوں کے حملے: برطانیہ کا سعودیہ کو دفاعی فضائی مدد فراہم کرنے کا فیصلہ
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی زمینی و فضائی کارروائی، 37 دہشت گرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر