انگلینڈ: اسپتال کے باہر ڈرائیور نےخودکش بمبارکو ٹیکسی میں لاک کرکے بڑی تباہی سے بچالیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)انگلینڈ کے شہر لیورپول میں ٹیکسی ڈرائیور نے بہادری اور حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسپتال کے باہر ٹیکسی میں موجود خودکش بمبار کو لاک کردیا اور خود باہر کودگیا جس سے بڑا نقصان ہونے سے بچ گیا۔ خیال رہےکہ گذشتہ روز لیور پول میں ایک اسپتال کے باہر گاڑی میں دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوا تھا۔برطانوی میڈیا کے مطابق اسپتال کے باہرکار میں دھماکا خودکش بمبار نے کیا، ٹیکسی ڈرائیور نے شبہ ہونے پر گاڑی سے کود کر بمبار کو اندر لاک کردیا اور بڑا نقصان ہونے سے بچالیا۔برطانوی میڈیا کا دعویٰ ہےکہ حملہ آور کا اصل ہدف قریب موجود چرچ تھا تاہم راستے بند ہونے کے باعث اس نے ٹیکسی لیور پول کے سب سے بڑے میٹرنٹی سینٹر کے باہر رکوائی۔ پولیس نے ٹیکسی دھماکے کو دہشت گری کا واقعہ قرار دیتے ہوئےکہا ہےکہ تحقیقات سے پتا چلتا ہے کہ ایک دیسی ساختہ دھماکہ خیز ڈیوائس تیار کی گئی تھی۔ پولیس کے مطابق قیاس یہی ہےکہ اسے ٹیکسی میں سوار مسافر نے بنایا، دھماکے میں ہلاک ہونے والے مسافرکی شناخت سے آگاہ ہیں تاہم واقعے کے محرکات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے، دھماکے کے سلسلے میں 4 افراد کی گرفتاری بھی عمل میں آئی ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔برطانوی وزیر داخلہ پریتی پٹیل کے مطابق لیورپول دھماکے کے بعد برطانیہ میں دہشت گردی سے خطرے کا الرٹ بڑھادیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر