ہم یوکرین کی علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے تیار ہیں، فرانسیسی صدر کا پیوٹن کو پیغام

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)فرانسیسی صدر صدر ایمانوئل میکرون نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کو کہا ہے کہ فرانس یوکرین کی علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے تیار ہے۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی (اے ایف پی )کے مطابق پیر کے روز صدر ایمانوئل میکرون اور روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں فرانسیسی صدر نے روسی صدرکو کہا کہ فرانس یوکرین کی علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے تیار ہے۔رپورٹس کے مطابق فرانس نے یہ فیصلہ نیٹو چیف کی جانب سے روس کو کسی بھی جارحیت کے خلاف خبردار کرنے کے بعد کیا ہے۔فرانسیسی صدر کے دفتر کے مطابق روسی صدر سے ایک گھنٹہ 45 منٹ تک جاری رہنے والی ٹیلی فونک گفتگو میں میکرون نے یوکرین کی علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے آمادگی کا اظہار کیا۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی صدر کا کہنا تھا کہ یوکرین کے حکام کی طرف سے مذاکرات کو مشکل بنایا گیا۔واضح رہے کہ امریکابھی یوکرین کے ساتھ سرحد پر روسی فوجیوں کی حالیہ نقل و حرکت پر تشویش کا اظہار کر چکاہے۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
بنوں میں تھانہ میریان کے قریب بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 12 زخمی
احسن اقبال بنگلہ دیشی وزیراعظم کی حلف برداری میں شرکت کیلئے ڈھاکہ روانہ
نوشہرو فیروز: قومی شاہراہ پر خوفناک ٹریفک حادثہ، 6 افراد جاں بحق
کراچی: رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، 3 دہشت گرد گرفتار
پاکستان میں سونے کے 64.47 ٹن ذخائر کی مالیت 10.374 ارب ڈالر ہو گئی
روایتی حریف ٹکرانے کو تیار، ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا
فیلڈ مارشل کا دورہ جرمنی، میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر