مرسیڈیز ایس کلاس میں نقص، چین سے 12 ہزار گاڑیاں واپس منگوالی گئیں

بیجنگ (نیشنل ٹائمز) جرمن کار ساز کمپنی مرسیڈیز بینز نے حفاظتی انتظامات میں نقص کے باعث چین سے 12 ہزار کے قریب ایس کلاس گاڑیاں واپس منگوانے کا عمل شروع کردیا۔شنگھائی ڈیلی کے مطابق چین سے مجموعی طور پر حفاظتی خدشات کے باعث 11 ہزار 997 ایس کلاس گاڑیاں واپس منگوائی جا رہی ہیں۔ مرسیڈیز بینز نے 9 جون 2021 سے 6 جولائی 2021 کے درمیان تیار کردہ 755 درآمدی گاڑیاں، 7 اکتوبر 2020 سے 11 فروری 2021 کے درمیان تیار کردہ 118 درآمدی کاریں اور 3 اگست 2020 سے 15 مارچ 2021 کے درمیان تیار کردہ 11 ہزار 124 درآمدی گاڑیاں واپس لینے کا عمل شروع کیا ہے۔کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تین کھیپوں کو اس لیے واپس منگوایا جا رہا ہے تاکہ ان میں ہونے والے نقص کو دور کیا جاسکے۔ جو گاڑیاں 9 جون 2021 سے 6 جولائی 2021 کے دوران چین بھیجی گئیں ان کے فیول ٹینک میں خرابی ہے۔ 7 اکتوبر 2020 سے 11 فروری 2021 تک اور 3 اگست 2020 سے 15 مارچ 2021 کے دوران درآمد کی گئی گاڑیوں میں مسافر نشست کے پاؤں کی طرف کچھ خرابی ہے جس کے باعث گاڑی میں آگ لگ سکتی ہے اور ایئر بیگز کھلنے میں بھی مسائل آسکتے ہیں۔ کمپنی کی جانب سے ان گاڑیوں میں موجود نقائص دور کرنے کے بعد انہیں واپس مالکان کے حوالے کردیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
پاکستان، سعودیہ، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کل اسلام آباد میں ملاقات کریں گے
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر