مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی

سرینگر(نیشنل ٹائمز)مقبوضہ وادی میں تعینات بھارتی فوج کے اہلکار نے خودکشی کرلی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں تعینات بھارتی فوج کے اہلکار نے کم ہمتی اور ذہنی تناؤ کے باعث اپنی ہی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔بھارتی فوج کا اہلکار دیپک سنگھ مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوڑی میں تعینات تھا جہاں اس نے اے کے 47 سے خود کو گولی مارکر زندگی کا خاتمہ کرلیا، واقعہ کے بعد لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ضابطے کی کارروائی جاری ہے اور اہلکار کی خودکشی سے متعلق تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجی ذہنی تناؤ کا شکار ہیں جس کے باعث وادی میں خودکشی کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں، 2007 سے لیکر اب تک خودکشی کرنے والے بھارتی فوج کے اہلکاروں کی تعداد 521 سے تجاوز کرچکی ہے۔



  تازہ ترین   
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر