کترینہ اپنے ہونے والے شوہر سے کتنی امیر ہیں؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ صرف عمر ہی نہیں بلکہ کترینہ کیف آمدنی، جائیداد، گاڑی سمیت دیگر کئی چیزوں میں وکی کوشل سے آگے ہیں۔وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی کی تیاریاں راجستھان کے رائل سکس سینسز فورٹ ہوٹل میں جاری ہیں۔کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تقریبات 7 سے 12 دسمبر تک جاری رہیں گی اور شادی کے لیے ہوٹل میں بکنگ بھی کر لی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی مرکزی تقریب جانا محل میں ہوگی۔کترینہ وکی کوشل سے عمر میں کتنی بڑی ہیں؟یہاں آپ کو بتاتے چلیں کہ کترینہ کیف اپنے ہونے والے شوہر سے عمر میں بڑی ہیں، اس کے ساتھ ساتھ دیگر کئی معاملات میں بھی وہ وکی کوشل سے بہت آگے ہیں۔کترینہ 16 جولائی 1983 کو پیدا ہوئیں جب کہ وکی کوشل 16 مئی 1988 کو پیدا ہوئے، اس طرح کترینہ کیف اپنے ہونے والے شوہر سے تقریباً 5 سال بڑی ہیں۔ یہی نہیں، کترینہ جائیداد، آمدنی اور گاڑی کے معاملے میں بھی وکی کوشل سے بہت آگے ہیں۔کترینہ اور وکی کی سالانہ آمدنی میں کتنا فرق ہے؟کترینہ کیف کی سالانہ آمدنی 15 کروڑ بھارتی روپے جب کہ وکی کوشل کی سالانہ آمدنی 8 کروڑ بھارتی روپے ہے۔ کترینہ کیف تقریباً بھارتی 200 کروڑ روپے کی مالک ہیں جب کہ وکی کوشل کے اثاثوں کی مالیت 25 کروڑ بھارتی روپے ہے۔کترینہ اور وکی کے پاس کون کون سی گاڑیاں ہیں؟کترینہ کیف کی کار کلیکشن کی بات کریں تو ان کے پاس 4 مہنگی کاریں ہیں جن میں لینڈ روور، رینج روور، ووگ کی قیمت 3 کروڑ روپے ہے،Audi Q7 کی قیمت ایک کروڑ روپے ہے، مرسڈیز ML 350 کی قیمت 80 لاکھ روپے اور Audi Q5 کی قیمت 60 لاکھ روپے ہے۔وکی کوشل کے پاس 3 کاریں ہیں جن میں مرسڈیز بینز GLC کی قیمت تقریباً 50 لاکھ ہے، Volkswagen Tiguan کی قیمت تقریباً 30 لاکھ روپے ہے اور BMW X5 کی قیمت 70 لاکھ روپے ہے۔کترینہ اور وکی کوشل ، دونوں میں زیادہ گھر کس کی ملکیت ہیں؟وکی کوشل ممبئی کے اندھیری ویسٹ میں واقع کوشل کے اپارٹمنٹ کی 28 ویں منزل پر اپنے والدین اور بھائی کے ساتھ رہتے ہیں۔کترینہ کیف ممبئی میں 2 مہنگے اپارٹمنٹس کی مالک ہیں جن کی قیمت تقریباً 45 کروڑ روپے بھارتی ہے۔ رپورٹس کے مطابق لندن میں ان کا اپنا ایک خوبصورت بنگلہ بھی ہے جس کی قیمت 7 کروڑ روپے بھارتی ہے۔



  تازہ ترین   
عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا ہوئی، وہاں جیل میں منتقل کریں گے: محسن نقوی
صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
عمران خان کی تکلیف پر سیاست مجرمانہ، ہرممکن علاج کرائیں گے: طارق چودھری
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 12 افراد جاں بحق
افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ریڈیو سے وابستہ افراد کو خراجِ تحسین
وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر