لاہور(نیشنل ٹائمز )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ حسن علی نے غلطی کی لیکن اچھی بات یہ ہے کہ انہیں سپورٹ کیا جا رہا ہے، حسن علی کو یہ بات بار بار ستائے گی ،اس سے باہر آنے میں تھوڑا وقت لگے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ حسن علی کو اپنی غلطی سے سیکھنا ہو گا ، اگر میں حسن علی کی جگہ ہوتا تو اپنی فیلڈنگ پریکٹس کو دوگنا کردیتا ۔نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین پی سی بی نے کہا کہ کھلاڑیوں سے چیئر مین بن کر نہیں بلکہ کھلاڑی بن کر بات کرتا ہوں ،میرے ہوتے ہوئے کھلاڑیوں کو کوئی پریشانی نہیں ہو گی۔انہوں نے کہا کہ محمد رضوان نے کمال حوصلہ دکھا یا ،قومی ٹیم کو اپنے پیروں پر کھڑا کروں گا ،یہ میرا وعدہ ہے ۔
حسن علی کی غلطی پر رمیز راجہ کا بیان سامنے آگیا



