سعودی عرب میں غیر ملکی تارکین وطن کیخلاف کریک ڈائون ، ہزاروں گرفتاریاں

ریاض (نیشنل ٹائمز) سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی تارکین وطن کے خلاف ایک بار پھر کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا۔ ایک ہفتے کے دوران حکام نے ملک بھر سے 15 ہزار کے قریب غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے کریک ڈاؤن کے دوران 4 سے 10 نومبر کے دوران 14 ہزار 932 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان میں 7511 کو اقامہ قوانین کی خلاف ورزی پر پکڑا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 5872 افراد کو سرحدی قوانین اور 1549 غیر ملکیوں کو لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق گرفتار افراد میں 66 فیصد کا تعلق یمن، 32 فیصد کا ایتھوپیا اور دو فیصد کا دیگر ممالک سے ہے۔



  تازہ ترین   
امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم
سٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان میں گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید
اسحاق ڈار کا اطالوی ہم منصب سے رابطہ، ثالثی کی کوششوں کو سراہنے پراظہار تشکر
ڈونلڈ ٹرمپ جنگ بندی معاہدے کی تقریب میں شرکت کیلئے جنیوا پہنچ گئے
پاکستان کی کوششیں کامیاب، امریکا اور ایران میں معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم
ٹرمپ کا بحری ناکہ بندی فوری ختم اور آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان
ایران کی بھی امن معاہدے پر اتفاق کی تصدیق، جمعہ کو دستخط ہوں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر