حسن علی کے شاندار ریکارڈز جو کسی اور بالر کو حاصل نہ ہوئے

لاہور (نیشنل ٹائمز) انسان کی زندگی میں کوئی ایک عمل یا لمحہ ایسا ہوتا ہے جو ہیرو کو زیرو بنا دیتا ہے۔ شارجہ کپ میں جاوید میانداد چھکا لگا اور 2017 کی چیمپینز ٹرافی میں حسن علی فائنل میں تین وکٹیں لے کر ہیرو بن گئے ۔ حسن علی پاکستان کی طرف سے سنہ 2021 میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں سب سے زیادہ وکٹس لینے والے باؤلر ہونے کے باوجود سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے میتھیو ویڈ کا ایک کیچ چھوڑنے کے باعث ہیرو سے زیرو بن گئے اور کڑی تنقید کا سامنا کر رہےہیں۔اگر اعداد و شمار کا جائزہ لیا جائے تو حسن علی رواں برس ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر ہیں۔ انہوں نے سنہ 2021 میں 16 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے اور 22 وکٹیں حاصل کیں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران بھی حسن علی نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔سال 2021 میں پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والوں کی فہرست میں 20 وکٹوں کے ساتھ حارث رؤف کا دوسرا، 17 وکٹوں کے ساتھ شاہین شاہ آفریدی کا تیسرا اور 14 وکٹوں کے ساتھ شاداب خان کا چوتھا نمبرہے۔اگر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے مجموعی کریئر کا جائزہ لیا جائے تو حسن علی سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی باؤلرز میں ساتویں نمبر پر ہیں۔ اپنے ٹی ٹوئنٹی کریئر میں 99 میچوں میں 98 وکٹوں کے ساتھ شاہد آفریدی پہلے، 60 میچوں میں 85 وکٹوں کے ساتھ عمر گل دوسرے، 64 میچز میں 85 وکٹوں کے ساتھ سعید اجمل تیسرے نمبر پر ہیں۔پاکستان کی طرف سے شاداب خان نے 59 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 67 وکٹیں لیں اور وہ چوتھے نمبر پر ہیں۔ 119 میچوں میں 61 وکٹوں کے ساتھ محمد حفیظ پانچویں، 50 میچز میں 59 وکٹوں کے ساتھ محمد عامر چھٹے اور 47 میچوں میں 57 وکٹوں کے ساتھ حسن علی ساتویں نمبر پر ہیں۔اس کے علاوہ حسن علی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں پانچ میڈن اوورز کرانے والے پاکستانی باؤلرز میں بھی شامل ہیں۔ ان کے علاوہ محمد عامر وہ پاکستانی باؤلر ہیں جنہوں نے اپنے کریئر میں پانچ میڈن اوور کیے ہوئے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر