معالج نے محمد رضوان کی اتنی جلدی ریکوری کو معجزہ قرار دیدیا

دبئی (نیشنل ٹائمز) قومی کرکٹر محمد رضوان کا انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں علاج کرنے والے انڈین ڈاکٹر شہیر زین العابدین نے تیزی کے ساتھ ریکوری کو معجزہ قرار دے دیا۔ محمد رضوان کو سینے میں تکلیف کے باعث میدیور ہسپتال میں لے جایا گیا جہاں ان کا علاج انڈین پلمونولوجسٹ شہیر زین العابدین نے کیا۔ ڈاکٹر شہیر نے بتایا کہ جب رضوان کو لایا گیا تو انہیں گزشتہ کئی روز سے سینے میں شدید تکلیف تھی، ہسپتال میں ان کے فوری طور پر ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد پتہ چلا کہ ان کی حالت بہت زیادہ خراب ہے۔ ٹیسٹوں کی رپورٹ آنے کے بعد محمد رضوان کو آئی سی یو منتقل کیا گیا جہاں انہیں ایک ہی لگن تھی کہ وہ اپنے ملک کیلئے سیمی فائنل کھیلنا چاہتے ہیں۔ رضوان بار بار کہتے تھے “مجھے کھیلنا ہے، ٹیم کے ساتھ رہنا ہے۔ڈاکٹر کے مطابق محمد رضوان کو جو بیماری لاحق ہوئی تھی اس کو ٹھیک ہونے میں کم از کم پانچ سے سات دن لگ جاتے ہیں لیکن پاکستانی کرکٹر کی ریکوری کی رفتار حیران کن تھی۔ وہ صرف دو دن میں ریکور ہوگئے اور اپنی ٹیم کیلئے کھیلے۔ اپنے ملک کیلئے ایسا جذبہ اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ محمد رضوان نے اپنی مضبوط قوتِ ارادی اور اللہ پر بھروسے سے بیماری کو شکست دی اور سیمی فائنل کھیلے۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر