بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نئے تنازعے میں الجھ گئیں

نئی دہلی(نیشنل ٹائمز)1947 کی آزادی کو بھیک قرار دینے پر بھارتی شہری کنگنا رناوت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔تفصیلات کے مطابق دو روز قبل بھارتی چینل ’ٹائمز ناؤ‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ کنگنا رناوت نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بھارت کو اصل آزادی 2014ء میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اقتدار میں آنے کے بعد ملی، ہمیں 1947ء میں ملنے والی آزادی ایک بھیک تھی۔اداکارہ کے اس بیان کے بعد بھارتی آگ بگولا ہوگئے ہیں۔ نیشنل اسٹوڈنٹ یونین آف انڈیا کے رہنماؤں نے کنگنا رناوت کے خلاف ان کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور شدید نعرے بازی کی۔ان کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے بیان سے شدید صدمہ پہنچا، کنگنا رناوت نے جنگ آزادی میں مرنے والوں کی توہین کی ہے، ہمیں سمجھ نہیں آ رہی کہ وزیراعظم نریندر مودی نے کنگنا رناوت کو کس بات پر پدم شری ایوارڈ سے نوازا، ہمارا مطالبہ ہے کہ کنگنا رناوت سے فوری ایوارڈ واپس لیا جائے۔



  تازہ ترین   
فرانس کی ایران کیلئے جوہری ہتھیاروں کی مخالفت دوہرا معیار ہے: اسماعیل بقائی
ٹرمپ نے ایران کے مسئلے کے حل میں روس کی شمولیت کا خیر مقدم کیا، کریملن
مودی سرکار نے احتجاج روکنے کیلئے دہلی کو مقبوضہ علاقہ بنا دیا، جگہ جگہ فوج تعینات
ایران اب بھی امریکا کو جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، بلومبرگ
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر