اوپن مارکیٹ میں ڈالر 176 روپے سے بھی مہنگا ہوگیا

کراچی(نیشنل ٹائمز)ڈالر کی بلند پرواز کا تسلسل برقرار ہے جس کے بعد ڈالر کے انٹربینک نرخ 174 اور اوپن کرنسی ریٹ 176 سے بھی تجاوز کرگئے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی ایم ایف کی اسٹیٹ بینک کو خودمختاری دینے کی شرط پر حکومت کی معذوری اور پارلیمنٹ میں دوتہائی اکثریت سے اس ضمن بل منظوری کرانے میں مشکلات سے قرض بحالی پروگرام کا معاہدہ نہ ہونے جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو چوتھے دن بھی ڈالر کی تیز رفتار اڑان برقرار رہی۔آئی ایم ایف کی شرط پر ڈالر کی قدر کو مارکیٹ فورسز پر چھوڑنے کے باعث جمعرات کو کاروبار کے تمام دورانیے میں درآمدی و دیگر شعبوں کی جانب سے ڈالر کی ڈیمانڈ میں اضافہ دیکھا گیا جس سے اس کی قدر میں وقت گزرنے کے ساتھ اضافے کا رحجان غالب رہا۔نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر مزید 1.27 روپے کے اضافے سے 174.19 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 1.20 روپے کے اضافے سے 176.50 روپے پر بند ہوئی۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کوئلے سمیت دیگر کموڈٹیز کی قیمتوں میں کمی ہونا شروع ہوگئی ہے جبکہ انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانسنگ کارپوریشن کی جانب سے پاکستان کو تیل وگیس کی درآمدات کے لیے 761ملین ڈالر کی سہولت بھی دیدی گئی ہے لیکن ان عوامل کے باوجود ڈالر کی اڑان کا تسلسل برقرار ہے۔اسی وجہ سے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں تاخیر اور مجوزہ پلان کے تحت دسمبر کے وسط تک ایک ارب ڈالر کی قسط کے اجراء میں ممکنہ تاخیر ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر