حکومت کورونا ویکسین کی قیمت کا تعین آج کرے گی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت نے کورونا ویکسین کی قیمت کے تعین کا فیصلہ کرلیا۔ ڈریپ روسی کورونا ویکسین کی زیادہ سے زیادہ قیمت مقرر کرے گا۔ذرائع کے مطابق ڈریپ کے پرائسنگ وکاسٹنگ بورڈ کا اجلاس آج ہوگا جس میں کوروناویکسین کی قیمت کا تعین کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ڈریپ نجی شعبے کی درآمد کردہ روسی کورونا ویکسین کی زیادہ سےزیادہ قیمت مقررکرےگا اور کوروناویکسین کی قیمت سےمتعلق سفارشات کابینہ بھجوائے گا اور وفاقی کابینہ ڈریپ کی ارسال کردہ سفارشات کی حتمی منظوری دےگی۔ کراچی کی فارماکمپنی نےروسی ساختہ کوروناویکسین درآمدکی ہے ، فارماکمپنی نےسپٹنک فائیوکی 50 ہزارڈوزدرآمد کی ہیں۔ حکام کے مطابق روسی ویکسین ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کی اجازت کے بعد ہی فروخت کی جائے گی کیونکہ ابھی تک ویکسین کی قیمت فروخت کا تعین نہیں کیا۔ ڈریپ ذرائع کا کہنا تھا کہ کراچی کی فارما کمپنی سپٹنک فائیو کورونا ویکسین درآمدکرے گی۔ فارماکمپنی کوسپٹنک فائیو کے ہنگامی استعمال کی اجازت 3ماہ کیلئے دی گئی۔ سپٹنک فائیو کے ہنگامی استعمال کااجازت نامہ یکم اپریل تک موثر رہے گا۔دوسری طر ف ملک بھر میں ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے، پہلے مرحلے میں ساٹھ سال یا اس سے زائد عمر کے شہریوں کی ویکسی نیشن کی جارہی ہے۔اس حوالے سے حکومت کی جانب سے آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس میں تمام شہری اپنے گھر کے بزرگوں کو ویکسین لگوانے کیلئے ان کا نام رجسٹرڈ کرواسکتے ہیں۔رجسٹریشن کروانے کے لیے سب سے پہلے اپنے بزرگ کا تیرہ ہندسوں کا شناختی کارڈ نمبر ڈیش اور اسپیس کے بغیر ڈبل ون ڈبل سکس پرایس ایم ایس کریں۔ویکسی نیشن کیلئے شہری کو پن کوڈ کے ساتھ جوابی ایس ایم ایس موصول ہوگا، ویکیسن دستیاب ہوتے ہی مقام اور تاریخ سے آگاہ کر دیا جائے گا، جس کے بعد درخواست گزار کو اصل شناختی کارڈ اور پن کوڈ کے ہمراہ بتائے گئے ویکسین سینٹر جانا ہوگا۔اصل شناختی کارڈ اور پن کوڈ کی تصدیق کے بعد بزرگ شہری کو ویکسین لگادی جائے گی اور شہری کو ویکسی نیشن کرانے کا تصدیقی ایم ایس ایس بھی موصول ہوگا، بزرگ شہری اس طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے خود بھی ویکسین لگواسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ملک بھر میں “واک ان کورونا ویکسی نیشن” کی سہولت 16 مارچ سےدستیاب ہوگی، 70سال سے زائد عمر کے بزرگ شہری کسی بھی ہیلتھ سینٹر سے ویکسین لگوا سکیں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ “واک ان ویکسی نیشن” سہولت کا فیصلہ کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر کیا گیا ہے تاہم ساٹھ تا70سالہ شہریوں کی کورونا ویکسی نیشن معمول کے مطابق جاری رہے گی ۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور
عافیہ صدیقی کیس: آئینی عدالت نے ہائیکورٹ کو وفاقی حکومت کیخلاف کارروائی سے روک دیا
وزیراعظم شہباز شریف کے اہم غیر ملکی دوروں کا شیڈول تیار
کے پی اور وفاق میں اتفاق: مالا کنڈ میں فوج کی ذمہ داریاں صوبائی حکومت کو تفویض
وزارت خزانہ کی ورکنگ نامکمل، پانڈا بانڈز کے اجراء میں چوتھی بار تبدیلی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر