پنجاب میں بخار کی 3 کروڑ گولیاں غائب، مریض پریشان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)محکمہ صحت پنجاب کی بخار کی 3 کروڑ سے زائد گولیاں کہاں گئیں؟ ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کو آج بھی بخار کی گولی کی تلاش کرتے رہے، میڈیکل اسٹورز پر قلت برقرار رہی۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بخار کی گولی کسی میڈیکل اسٹور پر نہیں مل رہی، اسپتالوں میں بھی بُرا حال ہے، مریضوں کا رش لگ چکا ہے، سروسز اسپتال میں ایک بستر پر 2، 2 مریض زیرعلاج ہیں۔پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی نے مزید 6 افراد کی جان لے لی، 5 مرنے والوں کا تعلق لاہور اور ایک کا راولپنڈی سے ہے۔صوبے میں ڈینگی کے مزید 456 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے 333 کا تعلق لاہور سے ہے۔رواں سال پنجاب میں اب تک ڈینگی کے 19 ہزار 21 جبکہ لاہور میں 14 ہزار 145 مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔صوبے میں ڈینگی بخار سے 75 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ اسپتالوں میں مریضوں کا رش برقرار ہے۔مریضوں کو سخت بخار میں کئی کئی گھنٹے کھڑے ہو کر اپنی باری کا انتظار کرنا پڑ رہا ہے، بعض مریض ویل چیئر پر علاج کے منتظر دکھائی دیے۔ادھر محکمہ صحت پنجاب نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈینگی بخار میں استعمال ہونے والی دوا کی 3 کروڑ 24 لاکھ گولیاں مارکیٹ میں بھجوائی گئی ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق لیکن صورت حال یہ ہے کہ لاہور میں یہ دوا اب بھی نایاب ہے، لوگ دوا نہ ملنے پر سخت پریشان ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ فارمیسز میں دوا نہیں مل رہی، محکمہ صحت نے کروڑوں گولیاں جہاں بھیجی ہیں ہمیں بھی بتا دیں تاکہ اپنے پیاروں کے علاج کے لیے دوا خرید سکیں۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر