ڈالر کی ایک مرتبہ پھر اونچی اڑان؛ ایک ڈالر 172روپے سے بھی تجاوز کرگیا

کراچی(نیشنل ٹائمز) انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر نمایاں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور ایک دن کے دوران ڈالر 1.63 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔ منگل کے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں نمایاں تیزی دیکھی گئی، ایک وقت میں ڈالر کی قدر ایک روپے 63 پیسے بڑھ کر 172 روپے 14 پیسے ہوگئی۔ جب کہ اوپن مارکیٹ میں غیر ملکی کرنسی کے لین دین سے وابستہ ادارے ڈالر خرید تو رہے ہیں لیکن انتہائی محدود پیمانے پر فروخت کی جارہی ہے۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی 500 پوائنٹس سے زائد کی کمی دیکھی گئی ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر پاکستان کے اکاؤنٹ میں ڈپازٹ کئے جانے کے بعد روپے کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر