امریکی شہری نے اپنی 48 ویں میراتھن ریس ڈاکٹر عافیہ کے نام کردی

کراچی(نیشنل ٹائمز)قوم کی بیٹی کی رہائی اور وطن واپسی کیلیے ڈاکٹر عافیہ کی سرگرم سپورٹر پاکستانی نژاد امریکی شہری ندرت صدیقی نے اپنی 48 ویں میراتھن ریس ڈاکٹر عافیہ کے نام کردی۔ٹیکساس میں مقیم ندرت صدیقی نے بتایا کہ آج میں نے فورٹ ورتھ میراتھن دوڑمیں حصہ لیا جو کہ میری 48ویں مکمل میراتھن ہے۔ میری یہ دوڑ ایک بار پھر #DrAafiaSiddiqui کیلیے تھی۔ اس معصوم سیاسی قیدی بہن کیلیے میری چھٹی خاص ریس تھی۔ یہ امریکا کے اس ٹیکساس شہر میں تھی جہاں کی جیل میں ڈاکٹر عافیہ بند ہیں۔انھوں نے کہا کہ یہ بات یقین سے بالاتر ہے کہ وہ 18 سال سے اس جرم کے الزام میں قید ہیں جس کا ارتکاب اس نے نہیں کیا ہے۔ ایسا الزام کہ جس میں کوئی ہلاک یا زخمی تک نہیں ہوا تھا۔انھوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ حکومت پاکستان نے اپنی بے گناہ شہری کی رہائی کیلیے ایک رسمی خط تک امریکی حکومت کو نہیں لکھا ہے۔ جب میں میراتھن میں دوڑ رہی تھی تو سلیمہ گل عافیہ کے کیس کے بارے میں وہاں موجود لوگوں کوآگاہی دے رہی تھیں۔ انصاف کیلیے اصول پسند علمبرداروں کا یہی عزم ہوتا ہے۔ چار گھنٹے اور آ ٹھ منٹ طویل اس میراتھن ریس میں ندرت صدیقی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر