نائیجر میں اسکول میں آتشزدگی سے 25 بچے جاں بحق

نیامے(نیشنل ٹائمز): افریقی ملک نائیجر کے شہر مراڈی میں پرائمری اسکول میں آگ سے جھلسنے اور دم گھٹنے سے 25 بچے جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آگ لگنے سے مرنے والوں میں 5 سے 6 سال کی عمر کے طالب علم شامل ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی اہلکار جائے وقوعہ پہنچے اور لاشوں و زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ ڈاکٹرز کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔آگ لکڑی کے بنے ہوئے کلاس روم میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے آس پاس کئی کلاس رومز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں اسکول میں افراتفری پھیل گئی اور بھگدڑ مچ گئی جبکہ ناقص حفاظتی انتظامات کی وجہ سے بھی بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا۔آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں اور پولیس نے اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔واضح رہے کہ نائیجر میں رواں سال کے آغاز میں بھی کلاس روم میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 20 بچے جاں بحق ہوئے تھے۔



  تازہ ترین   
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر