طالبان نے افغانستان بھر میں 44 گورنرز اور پولیس چیف مقرر کر دیئے

کابل (نیشنل ٹائمز)افغان طالبان نے اپنے 44 ارکان کو صوبائی گورنرز اور پولیس سربراہان سمیت کلیدی عہدوں پر مقرر کیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اتوار کو طالبان کا یہ اقدام ان کی حکمرانی کو آگے بڑھانے کے لیے ایک اہم قدم ہے کیونکہ ملک بڑھتے ہوئے سکیورٹی اور معاشی مسائل سے دوچار ہے۔ستمبر میں کابینہ کی تشکیل کے بعد بڑے پیمانے پر تقرریوں کا یہ پہلا دور ہے۔طالبان نے اپنے ارکان کے نئے کرداروں کی فہرست جاری کی، جن میں قاری بریال کو کابل کا گورنر اور ولی جان حمزہ کو شہر کی پولیس کا سربراہ بنایاگیا ہے۔کابل کی سکیورٹی کے انچارج سابق کمانڈر، مولوی حمد اللہ مخلص، اس ماہ کابل کے مرکز میں افغانستان کے سب سے بڑے فوجی ہسپتال پر حملے میں مارے گئے تھے۔داعش نے ملک بھر میں حملے کیے ہیں، جبکہ معیشت بحران کا شکار ہے۔طالبان سے عالمی سطح پر مطالبے کیے گئے ہیں کہ وہ اقلیتوں اور خواتین سمیت ایک جامع حکومت کی تشکیل کے لیے دوسرے سیاسی کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت کرے، حالانکہ ابھی تک اس پر کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر