لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کے حوالے کردی۔ آئی ایس پی آر

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے کورکمانڈر کراچی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں، نئے تعینات ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کے حوالے کردی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کور ہیڈکوارٹرز کراچی میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب کا انعقاد ہوا، لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے کورکمانڈر کراچی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں، لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کے حوالے کی۔ واضح رہے رواں سال 26 اکتوبر کو پاک فوج کے لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو آئندہ کیلئے باقاعدہ نئے ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس( ڈی جی آئی ایس آئی) تعینات کردیا گیا ہے، وزیراعظم عمران خان کے دستخط کے بعد ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا جا چکا ہے۔ موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید 19 نومبر تک اپنے عہدے پر کام جاری رکھیں گے۔ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کے باقاعدہ چارج سنبھالنے کے بعد موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کورکمانڈر پشاور کا عہدہ سنبھال لیں گے۔

 



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر