قبرص میں اسرائیلیوں پر مبینہ حملے کی منصوبہ بندی میں4پاکستانی ملوث نکلے، تہلکہ خیز انکشافات

انقرہ(نیشنل ٹائمز)قبرصی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ حکام اگلے ماہ دسمبر میں جزیرے پر اسرائیلی تاجروں پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں چھ افراد کے خلاف مقدمہ چلائیں گے۔ ان ملزمان میں چار پاکستانی تارکین وطن کے ملوث ہونے کی خبریں آ رہی ہیں تاہم قبرص میں حکام نے سرکاری طورپر ان ملزمان کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق قبرص میں اسرائیلی سیاحوں اور تاجروں پر مبینہ حملے کی منصوبہ بندی میں ایک لبنانی اور چار پاکستانی ملوث ہیں۔گذشتہ ماہ اسرائیل نے ایران پر قبرص میں اسرائیلی شہریوں کے خلاف دہشت گردحملوں کی منصوبہ بندی کا الزام لگایا تھا۔زیر حراست چھ افراد پر قتل کی سازش، مجرمانہ تنظیم میں شمولیت، دہشت گردی، غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور جعلی سفری دستاویزات رکھنے کے الزامات کا سامنا ہے۔پولیس نے ملزمان کی شناخت ظاہر نہیں کی لیکن مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ ان میں سے چار پاکستانی فوڈ ڈیلیوری ڈرائیور ہیں اور ایک قبرصی لبنانی نژاد ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق ستمبر کے آخر میں ایک آذربائیجانی اجرتی قاتل کی گرفتاری سے یہ مقدمہ شروع ہوا۔ اس شخص کو گاڑی میں پستول اور سائلنسر کے ساتھ پکڑا گیا۔جمعہ کو نیقوسیا کی ایک عدالت نے کیس کو اگلے ماہ فوج داری عدالت میں بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ توقع ہے کہ مقدمے کی سماعت سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند کمرے میں ہو گی۔مبینہ کرائے کے قاتل کو 27 ستمبر کو ترکی کے زیر قبضہ قبرص کے شمالی حصے سے نکلتے ہوئے نیقوسیا میں ایک چیک پوائنٹ پر گرفتار کیا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بے نتیجہ ختم، تحریک انصاف کا آج سے لانگ مارچ کا اعلان
سعودی و یمنی افواج نے حوثیوں کیخلاف فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا لیا
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی
یوکرین کا حملوں کی صورت روسی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کا عمل مزید تیز کرنے کا اعلان
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی طالبان رجیم کیخلاف 68 کارروائیاں،102 اہلکار ہلاک
مقبوضہ مغربی کنارے کا پورا علاقہ اسرائیل کا ہے، اتمار بن گویر
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر