شعیب اختر سے بدکلامی، پی ٹی وی نے ڈاکٹر نعمان نیاز کو معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان کے سرکاری ٹی وی ’’پی ٹی وی ‘‘ کی انتظامیہ نے ڈاکٹر نعمان نیاز کو معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر شعیب اختر اور ڈاکٹر نعمان نیاز کے درمیان تلخ کلامی کے معاملے پر ڈاکٹر نعمان نیاز معطل ہو چکے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق انکوائری کمیٹی نے ڈاکٹر نعمان نیاز کو معطل کرنے کی سفارش کی تھی جس کے بعد کمیٹی نے ڈاکٹر نعمان کو قصور وار قرار دیا ہے۔انکوائری کمیٹی نے اپنی سفارشات مرتب کر لی ہیں۔دوسری جانب سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے سرکاری چھوڑنے کا مشورہ بہن نے دیا تھا۔ایک انٹرویومیں شعیب اختر نے کہاکہ پی ٹی وی پر شو کے دوران جب ایسی صورتحال پیدا ہوئی تو مجھے میری بہن کا میسج آیا کہ تم اپنی عزت مت گراؤ اور شو چھوڑ دو۔خیال رہے کہ شعیب اختر نے معاملے پر کہا تھا کہ قوم اور اداروں کی عزت کے لیے ڈاکٹر نعمان کو معاف کردیا۔ استعفیٰ اس لیے دیا کہ آئندہ کسی اسٹار کو ایسا نہ سننا پڑے۔بعد ازاں سرکاری ٹی وی کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز نے لائیو شو میں شعیب اختر سے تلخ کلامی کے معاملے پر معافی مانگتے ہوئے کہا تھا کہ پروگرام میں آن ائیر جو مجھ سے ہوا اس پر جتنا رد عمل آیا وہ بالکل جائز تھا، وجہ جو بھی تھی آن ائیر یہ سب کرنے کا مجھے حق نہیں تھا ، میری غلطی تھی۔علاوہ ازیں قومی ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ بھارت فائنل میں آئے گا تو دوبارہ پھینٹا لگائیں گے۔ اگر نیوزی لینڈ افغانستان سے ہارا تو بہت شدید ردعمل آئے گا۔ایک انٹرویومیں شعیب اختر نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم چاہتی ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل بھارت سے ہو۔انہوں نے کہا کہ 90 فیصد لوگ سوچتے ہیں بھارت اور افغانستان کا میچ فکسڈ تھا۔اسٹار فاسٹ بولر نے دوران پروگرام اپنی نجی زندگی سے متعلق کہا کہ میری زندگی ایک کھلی کتاب ہے، میری بیگم میری دوست ہے، فون اْس کے پاس ہوتا ہے۔واضح رہے کہ سرکاری ٹی وی پر میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز سے تلخ کلامی اور بدتمیزی کے معاملے پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کا ایک اور مقف سامنے آیا ہے۔انہوں نے ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا اکائونٹ کی زینت بنایا جس میں انہوں نے پی ٹی وی سے استعفیٰ دینے اور اس دن اچانک پیدا ہونے والی صورتحال کے حوالے سے تفصیل سے بتایا۔شعیب اختر نے کہا کہ قوم اور اداروں کی عزت کے لیے ڈاکٹر نعمان کو معاف کردیا۔ استعفیٰ اس لیے دیا کہ آئندہ کسی سٹار کو ایسا نہ سننا پڑے۔شعیب اختر کا موقف ہے کہ قومی سٹار کو قومی ٹی وی پر اس طرح نہیں کہا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ میں نے میزبان کو پورا موقع دیا کہ وہ معاملہ رفع دفع کرے لیکن نہ ہی انہوں نے معافی مانگی اور نہ ہی کوئی اور بات کی لہٰذا مجھے پھر شو میں ایسا رویہ اختیار کرنا پڑا۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر