بلیو ٹک ملتے ہی امریکی ارب پتی نے انسٹاگرام اکاونٹ ڈیلیٹ کردیا

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)دنیا کے پہلے ارب پتی ریپر، گلوکار و موسیقار کا اعزاز حاصل کرنے والے امریکی آرٹسٹ شان کورے کارٹر المعروف جے زی نے تصدیق ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی انسٹاگرام اکاونٹ ڈیلیٹ کرکے سب کو حیران کردیا۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق جے زی نے دو دن قبل 4 نومبر کو انسٹاگرام پر اکاونٹ بنایا اور اپنی پروڈیوس کردہ فلم سے متعلق ایک پوسٹ شیئر کی مگر جلد ہی انہوں نے اکاونٹ ڈیلیٹ کردیا۔جے زی نے مختصر پوسٹ کی تھی، تاہم اس کے باوجود چند ہی گھنٹوں میں ان کے فالوورز کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی اور اس دوران انہیں انسٹاگرام اور فیس بک کے آفیشل اکاونٹ نے بھی ایپلی کیشن پر خوش آمدید کہا تھا۔جے زی کو انسٹاگرام پر اکاونٹ بنانے پر مارک زکربرگ نے بھی خوش آمدید کہتے ہوئے ان کی پوسٹ پر مختصر کمنٹ کیا تھا جب کہ فیس بک ایپ اور انسٹاگرام کے آفیشل اکاونٹ سے بھی ان کی پوسٹ پر تبصرہ کیا گیا۔جے زی کی جانب سے انسٹاگرام پر اکاونٹ بنانے کے چند گھنٹے کے اندر ہی ان کے اکاونٹ کو بلیو ٹک فراہم کرکے اس کی تصدیق کردی گئی تھی مگر جلد ہی گلوکار نے اکاونٹ ڈیلیٹ کردیا۔جے زی نے اپنے اکاونٹ پر صرف ایک شخص اپنی اہلیہ گلوکارہ بیونسے کو فالو کیا تھا اور ان کے فالوورز کی تعداد 20 لاکھ سے زائد ہوگئی تھی۔جے زی کا کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کوئی اکاونٹ نہیں ہے، تاہم ان کی اہلیہ بیونسے انسٹاگرام سمیت ٹوئٹر پر متحرک دکھائی دیتی ہیں۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ جے زی نے اکاونٹ بنائے جانے کے چند گھنٹے بعد ہی کیوں اپنا اکاونٹ ڈیلیٹ کیا۔



  تازہ ترین   
امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم
سٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان میں گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید
اسحاق ڈار کا اطالوی ہم منصب سے رابطہ، ثالثی کی کوششوں کو سراہنے پراظہار تشکر
ڈونلڈ ٹرمپ جنگ بندی معاہدے کی تقریب میں شرکت کیلئے جنیوا پہنچ گئے
پاکستان کی کوششیں کامیاب، امریکا اور ایران میں معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم
ٹرمپ کا بحری ناکہ بندی فوری ختم اور آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان
ایران کی بھی امن معاہدے پر اتفاق کی تصدیق، جمعہ کو دستخط ہوں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر