چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا دورہ عراق

راولپنڈی(نیوز ڈیسک ): چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے عراقی وزیر دفاع ،چیف آف سٹاف اور فضائیہ کے سربراہ سے ملاقاتیں کی ہیں جن میں دو طرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا عراق کے سرکاری دورےپر ہیں، جہاں انہوں نے عراقی وزیر دفاع جمعہ الجبوری، عراقی چیف آف سٹاف جنرل عبدالامیر اور کمانڈر عراقی ایئر فورس لیفٹیننٹ جنرل شہاب علی سے ملاقاتیں کیں۔ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی، سیکیورٹی، دفاعی تعاون اور علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔عراقی وزرات دفاع آمد پر جنرل ندیم رضا کو گاڈ آف آنرپیش کیا گیا۔ انہوں نے ڈیفنس یونیورسٹی ہائیر ملٹری سٹڈیز کے ریکٹر لیفٹیننٹ جنرل سعد ہاشم سے بھی ملاقات کی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے انتہا پسندی اور تشدد کی روک تھام میں پاکستان کے مثبت کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے خطے بالخصوص افغانستان میں امن و استحکام کے لیے پاکستانی کاوشوں سے آگاہ کیا۔



  تازہ ترین   
چمن پھاٹک کے قریب خوفناک دھماکہ، شہداء کی تعداد 25 سے تجاوز، 52 افراد زخمی
پاکستان پائیدار امن، باہمی احترام کیلئے مخلصانہ کوششیں جاری رکھے گا: اسحاق ڈار
ٹرمپ کو مبارکباد، بہت جلد مذاکرات کے اگلے دور کی میزبانی کریں گے: وزیراعظم
معاہدے کے قریب، مسلم رہنماؤں سے بات کر لی، نیتن یاہو کو بھی آگاہ کر دیا: ٹرمپ
ایران پر پابندیوں میں نرمی، لبنان پر حملے بند، آبنائے ہرمز کھلے گی: ایگزیوس
افغان سرزمین کو دوسرے ممالک کیخلاف استعمال ہونے سے روکنا ہوگا: رچرڈ لنڈسے
ٹرمپ کی موجودگی میں وائٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ، حملہ آور موقع پر ہلاک
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران انتہائی نتیجہ خیز رہا: آئی ایس پی آر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر