پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 72 رنز سے شکست دے دی

ابوظہبی(نیشنل ٹائمز)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ میچ میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 72 رنز سے شکست دے دی۔ شارجہ میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بابراعظم کی ذمہ دارنہ اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 189 رنز بنائے جس کے جواب میں اسکاٹ لینڈ نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 117 رنز بنائے۔اسکاٹ لینڈ کی جانب سے جارج منسے 17 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ کپتان کائل کوٹزر 9 اور وکٹ کیپر بلے باز میتھیو کراس 5 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ ڈیلن بج کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین واپس لوٹ گئے جب کہ مائیکل لیسک نے 14 رنز کی اننگز کھیلی۔ بیرنگٹن نے نصف سنچری بھی اسکاٹ لینڈ کے کوئی کام نہ آئی۔قومی ٹیم کی جانب سے شاداب خان نے 2، حسن علی، حارث رؤف اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ محمد رضوان صرف 15 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے لیکن اس دوران انہوں نے کلینڈر ایئر میں 1666 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بناکر کرس گیل کا سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا۔تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے فخرزمان ایک بار پھر ناکام رہے، وہ 8 رنز بناکر پویلین واپس لوٹے۔ محمد حفیظ نے 31 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جب کہ کپتان بابراعظم نے ایک بار پھر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی۔ بابراعظم 66 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔شعیب ملک نے 18 گیندوں پر 54 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین نصف سنچری بنانے کا ریکارڈ بھی بنالیا جب کہ رواں ایونٹ میں تیز ترین نصف سنچری بھی 18 ہی گیندوں پر بھارت کے کے ایل راہل نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ہی بنائی تھی۔اسکاٹ لینڈ کی جانب سے کرس گریوز نے 2، صفیان شریف اور حمزہ طاہر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر