ٹی20 ورلڈ کپ ، انگلینڈ اور آسٹریلیا نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

دبئی (نیشنل ٹائمز)ٹی20 ورلڈ کپ کے سپر12 رئوانڈ میں گروپ 1 سے انگلینڈ اور آسٹریلیا نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ ہفتہ کو ہونے والے میچز سے قبل انگلینڈ کی ٹیم اپنے چاروں میچز جیت کر گروپ میں سرفہرست تھی لیکن اس کے باوجود اس نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی نہیں کیا تھا۔اسی طرح آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ نے تین، تین میچوں میں فتح حاصل کر رکھی تھی لیکن ان دونوں کی سیمی فائنل رسائی کا دارومدار رن ریٹ پر تھا۔ آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے کر چوتھی کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ سیمی فائنل میں رسائی کی امیدیں بھی روشن کر لی تھی۔اب ان تینوں ٹیموں کی سیمی فائنل تک رسائی کا دارومدار جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان میچ کے نتیجے پر تھا۔جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے 189رنز بنائے اور سیمی فائنل میں رسائی کے لیے انہیں انگلینڈ کے خلاف کم از کم 58رنز سے کامیابی حاصل کرنی تھی۔تاہم جنوبی افریقہ کی ٹیم انگلینڈ کو 131 رنز تک محدود نہ رکھ سکی اور انگلینڈ نے آسٹریلیا کے ہمراہ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کیساتھ ساتھ گروپ میں ٹاپ بھی کر لیا۔10 نومبر کو پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ کا سامنا نیوزی لینڈ یا بھارت میں سے کسی ایک ٹیم سے ہو گا جبکہ پاکستان کی ٹیم ممکنہ طور پر آسٹریلیا کے مدمقابل ہو گی۔سیمی فائنل میں پاکستان اور آسٹریلیا کا مقابلہ 11 نومبر کو دبئی میں ہو گا۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر