امید ہے پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے ساتھ چلے گی، احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ امید ہے پیپلزپارٹی حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ساتھ چلے گی۔لیگی رہنما احسن اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم قائم کرنے کا مقصد اقتدار کا حصول نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں طےہوا تھا کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نون لیگ کا ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن نے مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے الگ الگ ٹیلیفونک رابطے کئے۔تینوں رہنماؤں نے لانگ مارچ، جیل بھرو تحریک اور پی ڈی ایم اتحاد کے مستقبل کے بارے میں گفتگو کی جس کے بعد مولانا نے اپنے ایک بیان میں سیاستدانوں کو مخاطب کرکے کہا تھا کہ جیل جانے کاحوصلہ نہیں تو سیاست میں آتے کیوں ہو؟ زرداری، نواز شریف سے تمام لوگوں سے رابطے میں ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم آپس میں دوست ہیں، حلیفوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے حلیفوں جیسا انداز اپنانا چاہیے نہ کہ حریفوں کی طرح، پی پی نے استعفوں کے حق میں رائے نہیں دی اب معاملہ عید کے بعد چلا گیا ہے ۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹ میں شیری رحمٰن کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر