سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ایئرلائنز کے لئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا‎

جریاض (نیشنل ٹائمز)سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ایئرلائنز کے لئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا، دنیا بھر سے سعودی عرب آنے والے مسافروں کو قرنطینہ پر مکمل عملدرآمد کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ہدایت نامے میں کہا گیا کہ قرنطینہ یونٹ کی جاری رپورٹ سے مسافروں کی بورڈنگ کو مشروط کیا گیا ہے۔سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ایئر لائنز سمیت چارٹرڈ سروس والوں کو ہدایات پر عملدرآمد کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ہدایت نامے میں رہائشی اور ورک ویزا والوں کو بھی قرنطینہ سینٹر کی رپورٹ لانا لازم قرار دی گئی ہے۔ہدایت نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ مسافر محکمہ بلدیات اور ہاؤسنگ کے مصدقہ قرنطینیہ سینٹرز سے بار کوڈ حاصل کرکے بورڈنگ حاصل کریں، مسافروں کی بورڈنگ کو سعودی محکمہ بلدیات اور دیہی امور کے شعبہ سے مشروط کیا گیا ہے۔‎



  تازہ ترین   
امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم
سٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان میں گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید
اسحاق ڈار کا اطالوی ہم منصب سے رابطہ، ثالثی کی کوششوں کو سراہنے پراظہار تشکر
ڈونلڈ ٹرمپ جنگ بندی معاہدے کی تقریب میں شرکت کیلئے جنیوا پہنچ گئے
پاکستان کی کوششیں کامیاب، امریکا اور ایران میں معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم
ٹرمپ کا بحری ناکہ بندی فوری ختم اور آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان
ایران کی بھی امن معاہدے پر اتفاق کی تصدیق، جمعہ کو دستخط ہوں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر