ہم اس کنٹینر والے کو ڈھونڈ رہے ہیں جو کہتا تھا کہ مہنگائی ہوتی ہے تو حکمران چور ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز )قومی اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رہنماء رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک تاریخ کی بدترین مہنگائی کے دور سے گزر رہا ہے ،حکومت کو معلوم نہیں ہوتاکہ اگلے چوبیس گھنٹے میں کیا کرنا ہوتاہے رات کو اندھیرے میں اجلاس بلائے جا رہے ہیں مذاق بنا کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ کئی روز سے ملک کے اندر عجیب سی کیفیت کے باوجود بتایا نہیں جا رہا کہ ملک کے اندر کیا ہورہا ہے جی ٹی روڈ تاحال بند ہے رات کے اندھیروں میں خفیہ معاہدے کرنے کی بجائے پارلیمنٹ میں آکر بتایا جائے کہ ملک کے اندر ہے قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی سربراہی میں شروع ہوا تو ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے قومی اسمبلی میں کاروائی اور طریقہ کار کے قواعد 2007 ء کے قاعدہ 288کے تحت تحریک پیش کرنے کے حوالے سے ایوان میں تحریک پیش اور اور بعد ازاں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف کو بات کرنے کا موقع دیا جس پر خواجہ آصف نے حکومت کی پالیسیوں اور مہنگائی کے علاوہ جی ٹی روڈ کی تاحال بندش کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رات کے اندھیرے میں پٹرول بم گرائے جا رہے ہیں رات کو ہمسایہ ملک میں دس روپے کم ہوا ہے مگر ہمارے ملک میں مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے حکمرانوں کو عوام کے بنیادی حقوق سے کوئی دلچسپی نہیں اور چینی ایک سو ساٹھ روپے ہو گئی ہے کیسی حکومت ہے کونسے وعدے ہیں خواجہ آصف نے مزید کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ مہنگائی ہوتی ہے تو حکمران چور ہے اب ہم اس کنٹینر والے کو ڈھونڈ رہے ہیں 2018ء الیکشن ایک ڈرامہ تھا مہنگائی بڑھانے والے کس منہ سے الیکشن کے دوران ووٹ ما نگیں گے دو سو ارب ڈالر کہاں گئے ، پانچ کروڑ ملزموں اور لاکھوں رہائش گا ہیں کد ھر گئی؟رات کو اندھیرے میں اجلاس بلاتے ہیں مذاق بنا کیا گیا ہے حکومت کو معلوم نہیں ہونا کہ اگلے چوبیس گھنٹے میں کیا کرنا ہوتا ہے گزشتہ کئی روز سے ملک کے اندر عجیب سی کیفیت پائی جا رہی ہے پارلیمنٹ میں آکر بتایا جائے کہ جی ٹی روڈ تاحال کیوں بند ہے کتنے لوگ اس میں شہید ہوئے ملک میں جو حالات ہیں اس ایوان کی زمہ داری بنتی ہے ملک تباہی کی طرف جا رہا ہے پارلیمنٹ کے اندر مہنگائی کے اوپر بحث کروائیں حکومتی بینچز پر بیٹھے اپنے آپ کو دودھ سے دھلے ہوئے نہیں ہیں مگر ایسا ہرگز نہیں ہے حکومت خفیہ معاہدے کر رہی ہے بات سمجھ لینی چاہئیے کہ عوام بے وقوف نہیں ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر