بچپن میں لگتا تھا کہ والدہ فحش ویب سائٹ چلاتی ہیں، بھارتی اداکارہ سارہ علی خان کا حیران کن انکشاف

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز )بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان نے اپنے بچپن کے خیالات سے متعلق انکشاف کیا ہے۔بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں سارہ علی خان نے کہا کہ انہیں بچپن میں لگتا تھا کہ ان کے والد اداکار سیف علی خان اور اداکارہ امریتا سنگھ اچھے انسان نہیں ہیں ۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق سارہ علی خان نے انکشاف کیا کہ والد سیف علی خان کی فلم اوم کارا اور والدہ امریتا سنگھ کی فلم کلیوگ دیکھ کر ایسا لگتا تھا کہ والد سیف گندی زبان استعمال کرتے ہیں اور والدہ پورن سائٹ چلاتی ہیں۔ادکارہ کا کہنا تھا کہ بچپن (2006) میں والد سیف علی خان کی فلم اوم کارا اور (2005) میں والدہ امریتا سنگھ کی فلم کلیوگ نے انہیں پریشان کردیا تھا کیوں کہ وہ اس وقت بہت چھوٹی تھیں اور انہیں لگتا تھا کہ والد اچھی زبان نہیں بولتے جب کہ والدہ فحش ویب سائٹ چلاتی ہیں۔سارہ علی خان نے مزید کہا کہ یہ مذاق نہیں تھا کیوں کہ دونوں کو ایک ہی سال میں منفی کرداروں کے لیے بہترین اداکار کے طور پر نامزد کیا گیا تھا اور وہ ایسے سوچ رہی تھی لیکن وقت کے ساتھ ان کے جذبات بھی تبدیل ہوگئے۔



  تازہ ترین   
سعودی اتحادی فورسز کا یمن میں حوثیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا اعلان
پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
ٹرمپ کا پوتن سے ٹیلی فونک رابطہ، توانائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
فرانس کی ایران کیلئے جوہری ہتھیاروں کی مخالفت دوہرا معیار ہے: اسماعیل بقائی
ٹرمپ نے ایران کے مسئلے کے حل میں روس کی شمولیت کا خیر مقدم کیا، کریملن
مودی سرکار نے احتجاج روکنے کیلئے دہلی کو مقبوضہ علاقہ بنا دیا، جگہ جگہ فوج تعینات
ایران اب بھی امریکا کو جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، بلومبرگ
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر