پنجاب کابینہ نے کالعدم تحریک لبیک پرعائد پابندی ہٹانے کی منظوری دے دی

لاہور(نیشنل ٹائمز) پنجاب کابینہ نے کالعدم تحریک لبیک پر عائد پابندی ہٹانے کی منظوری دے دی، 18 وزرا کی اکثریت نے تحریک لبیک کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ واپس لینے کی حمایت کی ہے۔ کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ جڑے ’’کالعدم‘‘ کا اسٹیٹس ہٹانے کے معاملے میں پہلی پیش رفت سامنے آگئی ہے۔ پنجاب کابینہ کے وزرا کی مطلوبہ تعداد نے ٹی ایل پی پر عائد پابندی ہٹانے کی سفارش کردی۔ پابندی ختم کرنے کی سفارشات کی سمری کے حق میں کم ازکم 18 وزرا کی حمایت درکار تھی جو مل گئی۔قبل ازیں وفاقی حکومت نے کالعدم تنظیم سے پابندی ہٹانے کے حوالے سے پنجاب حکومت سے رائے طلب کی تھی۔ وزیراعلی پنجاب سیکریٹریٹ نے سمری کابینہ کمیٹی برائے قانون کو بھیجی تھی۔گیا۔ گزشتہ روز پنجاب کابینہ کو تھرو سرکولیشن سمری ارسال کی گئی۔واضح رہے کہ سمری پر قانونی طور پر کم ازکم 18 وزرا کی رائے درکا ر تھی اور اب مطلوبہ تعداد میں سمری پر وزرا نے پابندی ہٹانے کی سفارش کردی ہے چنانہ پنجاب کی تحریری سفارشات موصول ہونے کے بعد اب وفاقی حکومت اگلا قدم اٹھائے گی۔قبل ازیں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے ارسال کردہ سمری کی ابتدائی منظوری دیتے ہوئے تحریک لبیک کو کالعدم ختم کرانے سے متعلق صوبائی کابینہ سے تھرو سرکولیشن منظوری لینے کا حکم دیا تھا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر