بھارت نے یکطرفہ مقابلے کے بعد افغانستان کو 66 رنز سے شکست دیدی

ابوظہبی(نیشنل ٹائمز)بھارت نے یکطرفہ مقابلے کےبعد افغانستان کو66رنز سے شکست دیدی ہے۔افغانستان کی ٹیم 211 رنز کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر144 رنز بناسکی۔افغانستان کو بڑے ہدف کے تعاقب میں اچھا آغاز نہ مل سکا ،دونوں اوپنرز اپنا رنگ نہ جماسکے۔ حضرت اللہ زازائی 13 اور محمد شہزاد صفر پر آؤٹ ہوئے۔اوپنرز کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد افغانستان کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔رحمان اللہ گرباز 19، گلبدین نیب 18،نجیب اللہ زدران 11، کپتان محمد نبی 35، راشد خان صفر رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔بھارت کی جانب سے محمد شامی نے تین، روی چندرا ایشون نے دو جبکہ رویندرا جدیجا اورجسپریت بمرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔افغانستان کی جانب سے کریم جنت36 اور شریف الدین اصغر دو رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔بھارت نے افغانستان کو جیت کے لی211ے رنز کا ہدف دیا ہے۔بھارتی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 210رنز بنائے۔بھارت کی جانب سے کے اہل راہول اور روہت شرما نے اننگز کا آغاز کیا اور ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارتی اوپنرز پہلی دفعہ اپنی ٹیم کو بہتر آغاز فراہم کرنے میں کامیاب ہوئے۔دونوں اوپنرز نے افغانی باؤلرز کے خلاف کھل کر شاٹس کھیلیں۔افغانستان کے باؤلرز بھارتی لاٹھی چارج کے سامنے بے بس دکھائی دئیے۔بھارت کی پہلی وکٹ 15ویں اوور میں گری، روہت شرما 47 گیندوں پر 74 رنز بناکر کریم جنت کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔روہت شرما کی اننگز میں آٹھ چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔بھارت کی دوسری وکٹ 17ویں اوور میں گری ،کے اہل راہول 69 رنز بناکر گلبدین نیب کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ان کی اننگز میں چھ چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔بھارت کی جانب سے رشبا پنت27 اور ہاردیک پانڈیا 35رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔افغانستان کی ٹیم نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔افغانستان کے کپتان محمد نبی کا کہنا تھا کہ بھارت کو کم سے کم سکور پر روکنے کی کوشش کریں گے تاکہ بعد میں اس ہدف کو حاصل کرسکیں۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ گزشتہ میچز کو بھول کر اپنی بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے،ہم نے ابھی تک اپنے معیار کے مطابق کرکٹ نہیں کھیلی ہے۔ بھارتی ٹیم میں کے ایل راہول، روہت شرما، ویرات کوہلی، سوریا کمار یادیو، رشبا پنت، رویندرا جدیجا، روی چندرا ایشون، محمد شامی، جسپریت بمرا،شردل ٹھاکر اور ہاردیک پانڈیا شامل ہیں۔ افغانستان کی ٹیم میں کپتان محمد نبی، محمد شہزاد، حضرت اللہ زازئی، رحمان اللہ، نجیب زدران، محمد اشرف، گلبدین نیب، راشد خان، نوین الحق، کریم جنت اور حامد حسن شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر