ویرات کوہلی کو کپتانی سے ہاتھ دھونا پڑ گئے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز )ٹی ٹوئنٹی ورکپ کے میچز میں بھارت کی مسلسل شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے دلبرداشتہ ہو کر کپتانی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنا باقی ٹیموں کی کارکردگی پر منحصر ہے ۔ بھارتی میڈیا میں چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں کہ ویرات کوہلی کے بعد نیا بھارتی کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان کون ہو گا ۔ بھارتی معروف زی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کے اگلے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے دونوں فارمیٹ کے نئے کپتانایل راہول جبکہ کچھ ٹی وی چینلز کے مطابق روہت شرما نئے کپتان ہوں گے ۔ قبل ازیں بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ انہوں نے بیٹنگ اور بولنگ میں اچھا کھیل پیش نہیں کیا۔نیوزی لینڈ کے خلاف شکست پر خراب کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے کہا کہ ان کی ٹیم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی۔انہوں نے کہا کہ میچ سے پہلے ٹیم بے یقینی کا شکار تھی جو ہار کا سبب بنی۔واضح رہے کہ ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر