عارضہ قلب کی پیشن گوئی، ’سستے بلڈ ٹیسٹ‘ سے ممکن

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک سستے بلڈ ٹیسٹ سے یہ معلوم ہو سکتا ہے کہ دیکھنے میں ایک صحت مند شخص کو دل کا عارضہ ہونے کا کتنا امکان ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کے امکانات کو معلوم کرانے کے لیے بلڈ پریشر اور کولیسٹرول چیک کرانے سے بہتر یہ بلڈ ٹیسٹ ہے۔برٹش ہارٹ فاؤنڈیشن کے تعاون سے کی جانے والی تحقیق میں کہا گیا ٹروپونن نامی ٹیسٹ میں دل کے خراب عضلے سے پروٹین کے اخراج کو دیکھا جاتا ہے۔ڈاکٹروں نے یہ ٹیسٹ ان مردوں اور عورتوں کا کرنا شروع کر دیا ہے جن کو یہ خدشہ ہوتا ہے کہ ان کو دل کا دورہ پڑا تھا۔لیکن ایڈنبرا اور گلاسگو یونیورسٹی کے تحقیق دانوں کا کہنا ہے کہ اس دل کا دورہ پڑنے سے قبل ہی نشاندہی ممکن ہے۔تحقیق میں پروفیسر نکولس ملز اور ان کی ٹیم نے معلوم کیا کہ جن افراد کے خون میں ٹروپونن کی مقدار زیادہ ہوتی ان کو دل کا عارضہ ہونے کے امکانات زیادہ ہیں یا وہ 15 سال بعد امراض قلب کے باعث انتقال کر جائیں گے۔ایسے افراد کو کولیسٹرول کم کرنے کی ادویات دے کر ان کے ٹروپونن کی مقدار کو کم کیا جا سکتا ہے۔اس تحقیق کے لیے ان 3300 افراد کو شامل کیا گیا جن کے کولیسٹرول لیول زیادہ تھے لیکن دل کے عارضے میں مبتلا نہیں تھے۔تحقیق دان اب یہ ٹیسٹ عورتوں پر بھی کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت
پاکستان نے اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تخفیف اسلحہ کی صدارت سنبھال لی
میر واعظ عمر فاروق کو نظر بند کر کے مذہبی اجتماع میں شرکت سے روک دیا گیا
لاہور: داماد نے بیوی سمیت 4 سسرالی قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی
امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے 100 طیارے تباہ ہوئے: فرزانے صادق
ٹرمپ کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کو سراہتے ہیں: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر