حوثی باغیوں کا مسجد پر بیلسٹک میزائل حملہ،13 افراد جاں بحق متعدد زخمی

صنعا(نیشنل ٹائمز) حوثی باغیوں کے مسجد پر بیلسٹک میزائل حملے کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق یمن کے صوبے مارب میں حوثی باغیوں کی جانب سے فائر کیا گیا بیلسٹک میزائل رہائشی علاقے میں موجود مسجد پر جالگا جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔یمن حکام کے مطابق بیلسٹک میزائل حملے میں ہلاک زیادہ تر افراد مسجد کے طلبہ تھے جب کہ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق ملبے تلے اب بھی متعدد افراد دبے ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل حوثی باغیوں کے بیلسٹک میزائل حملے میں عورتوں اور بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔



  تازہ ترین   
امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم
سٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان میں گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید
اسحاق ڈار کا اطالوی ہم منصب سے رابطہ، ثالثی کی کوششوں کو سراہنے پراظہار تشکر
ڈونلڈ ٹرمپ جنگ بندی معاہدے کی تقریب میں شرکت کیلئے جنیوا پہنچ گئے
پاکستان کی کوششیں کامیاب، امریکا اور ایران میں معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم
ٹرمپ کا بحری ناکہ بندی فوری ختم اور آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان
ایران کی بھی امن معاہدے پر اتفاق کی تصدیق، جمعہ کو دستخط ہوں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر