سندھ میں کورونا کے 4 مریضوں کا انتقال، 296 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، وزیراعلیٰ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےکہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ 4 مریض انتقال کرگئے جبکہ 296 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 73 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔کراچی سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10527 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 296 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 مریض انتقال کرگئے، جس سے اموات کی مجموعی تعداد 4473 ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 73 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 253310 ہوچکی ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق اس وقت صوبے کے اسپتالوں میں زیر علاج 259 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 37 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ 296 نئے کیسز میں سے 137 کا تعلق کراچی سے ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان ایک مخلص دوست، ایران کے ساتھ اچھی ڈیل ہوگی: امریکی وزیر جنگ
فلسطین کو تسلیم کیے بغیر ابراہیمی معاہدے پر کوئی لچک نہیں دکھائیں گے: اسحاق ڈار
بجٹ 27-2026 میں ہائبرڈ گاڑیوں اور سولر پینلز پر سیلز ٹیکس 18 فیصد کرنے کا امکان
ایران کا چین اور روس کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولتیں دینے کا اعلان
ٹرمپ کی زیر صدارت اجلاس بے نتیجہ ختم، ایران کے متعلق کوئی فیصلہ نہ ہوسکا
ایرانی وزیرِ خارجہ کا عمانی ہم منصب سے رابطہ، مکمل حمایت کا اظہار
بی ایل اے کی کمانڈر شہناز بلوچ سے اہلخانہ کا مکمل لاتعلقی کا اعلان
پنجاب انسداد دہشتگردی ایکٹ میں نئی دفعہ شامل، علیحدہ عدالتی طریقہ کار متعارف ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر