پاکستان اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے رہا ہے، امریکا کا دعویٰ

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکا کے انڈر سیکرٹری برائے دفاعی پالیسی کولن ہل نے سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان امریکا کو اپنی فضائی حدود تک رسائی دینے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور دونوں فریق اس رسائی کو کھلا رکھنے پر بات چیت بھی کر رہے ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے انڈر سیکرٹری برائے دفاعی پالیسی کولن کاہل نے سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو افغانستان اور جنوبی و وسطی ایشیائی ممالک بالخصوص پاکستان اور افغانستان سے متعلق اہم بریفنگ دی۔سینیٹ کمیٹی کے چیئرمین جیک ریڈ نے پاکستان کے طالبان کے ساتھ مل کر داعش کے خلاف کارروائیوں کے حوالے سے حالیہ میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے سوال کیا کہ پاکستان کے ساتھ ہونے والی بات چیت سے متعلق پینل کو اپ ڈیٹ کریں جس پر ڈاکٹر کولن ہل نے کہا کہ پاکستان کا افغانستان میں ایک چیلنجنگ کردار ہے۔ کولن ہل نے مزید کہا کہ افغان سرزمین کے پاکستان سمیت کسی بھی ملک کے خلاف استعمال ہونا کسی کے بھی مفاد میں نہیں اور کوئی بھی اس کے حق میں نہیں ہے۔اس موقع پر امریکا کے انڈر سیکرٹری برائے دفاعی پالیسی کولن ہل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ پاکستان ہمیں اپنی فضائی حدود تک رسائی دیتا رہتا ہے اور دونوں ممالک اس رسائی کو جاری رکھنے کے بارے میں بات چیت بھی کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امریکی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان نے امریکی فوج کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی ہے تاہم پاکستان نے اس دعوے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا تھا۔



  تازہ ترین   
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر