ترک صدر کیساتھ بچوں کی دوسری بار شرارت، فیتہ صدر سے پہلے ہی کاٹ ڈالا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز )ترکی صدر طیب اردوان کے بارہا منع کرنے پر بچی نے موقعہ ملتے ہیں فیتہ کاٹ دیا ۔ تفصیلات کے مطابق یہ دلچسپ واقعہ ترکی کے دارلحکومت انقرہ میں پیش آیا جہاں ایک افتتاحی تقریب منعقد تھی ۔ تقریب میں طیب اردگان اور دیگر حکومتی عہدیداروں کے علاوہ بچوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔تقریب کے دوران ترک صدر نے بچی کو دو بار رکنے کا کہا تاہم بچی نے ایک نہ سنی اور موقع پاتے ہی ربن کاٹ دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی افتتاحی تقریب میں بچے نے ترک صدر سے پہلے فیتہ کاٹ کر طیب اردوان کو غصہ چڑھا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ترکی کا ایک بچہ اس وقت خبروں کی زینت بن گیا جب اس نے طیب اردگان کی موجودگی میں صدر سے پہلے فیتہ کاٹ دیا۔دلچسپ واقعہ ترکی کے صوبہ ریزے میں پیش آیا جہاں ایک نئی شاہراہ کی سرنگ کی افتتاحی تقریب ہو رہی تھی۔ افتتاحی تقریب میں طیب اردگان اور دیگر حکومتی عہدیداروں کے علاوہ بچوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔نجی ٹی وی کے مطابق اسٹیج پت پہلی قطار 6بچوں کی تھی جبکہ اس کے پیچھے ترک صدر اور دیگر اہلکار دائیں سے بائیں قطار بنا کر کھڑے تھے۔ترک صدر اور بچوں سمیت سب نے ہاتھوں میں چھوٹی چھوٹی کینچیاں پکڑ رکھی تھی۔ فیتہ کاٹنے کی تیاریاں ابھی جاری تھیں کہ ایک بچے نے مڑ کر طیب اردگان کی طرف دیکھا۔دیگر شرکا ابھی تیاری کر رہے تھے کہ ایک بچے نے فیتہ کاٹ دیا۔ طیب اردگان بھی ایک ہاتھ نے مائیک تھامے اسی بچے کے عقب میں موجود تھے۔بچے نے فیتہ کاٹا اور اس کے دونوں سرے ہاتھوں سے تھام لیے۔ طیب اردگان نے بچے سر پر پیار سے دھول لگائی۔اس کے بعد افتتاح کو منصوبہ بندی کے مطابق مکمل کرنے کے لئے نیا فیتہ لگایا گیا۔



  تازہ ترین   
امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم
سٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان میں گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید
اسحاق ڈار کا اطالوی ہم منصب سے رابطہ، ثالثی کی کوششوں کو سراہنے پراظہار تشکر
ڈونلڈ ٹرمپ جنگ بندی معاہدے کی تقریب میں شرکت کیلئے جنیوا پہنچ گئے
پاکستان کی کوششیں کامیاب، امریکا اور ایران میں معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم
ٹرمپ کا بحری ناکہ بندی فوری ختم اور آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان
ایران کی بھی امن معاہدے پر اتفاق کی تصدیق، جمعہ کو دستخط ہوں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر