امریکہ نے افغانستان کے لیے 144 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کر دیا

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز)امریکا انسانی بحران سے دوچار افغانستان کے لیے قریب ایک سو چوالیس ملین ڈالر کی امداد فراہم کرے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ پہلے سے اعلان شدہ امداد سے اضافی ہے۔ رواں برس کے دوران امریکا اس شورش زدہ جنوب ایشیائی ملک کے لیے مجموعی طور پر چار سو چوہتر ملین ڈالر کی امداد دے چکا ہے۔ اضافی امداد کا اعلان کرتے ہوئے نیشنل سکیورٹی کونسل کی جانب سے واضح کیا گیا کہ یہ رقوم طالبان کے توسط سے تقسیم نہیں کی جائیں گی بلکہ انسانی ہمدردی کا کام کرنے والی تنظیموں کے ذریعے بانٹی جائے گی۔ اس امداد کا اعلان ایسے وقت میں کیا گیا جب ایک روز قبل اقوام متحدہ کے ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام نے بتایا کہ افغان عوام کو خوراک کی شدید کمی کا سامنا ہے۔



  تازہ ترین   
روایتی حریف ٹکرانے کو تیار، ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا
فیلڈ مارشل کا دورہ جرمنی، میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں
خیرپور: مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم، 11 مسافر جاں بحق، 15 زخمی
پی ٹی آئی نے بانی کا معائنہ ذاتی ڈاکٹرز کی موجودگی میں کروانے کا مطالبہ کر دیا
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
بڑھکیں لگانے والے جیلوں میں جا کر قربانی نہیں دے سکتے: صدر مملکت
رمضان ریلیف پیکج کا اجرا، ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے دیئے جائیں گے: وزیراعظم
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 فروری سے اضافے کا امکان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر