شعیب اختر کا سرکاری ٹی وی کے فیصلے پر ردعمل سامنے آ گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) شعیب اختر کا سرکاری ٹی وی کے فیصلے پر ردعمل سامنے آ گیا ہے، انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ مجھے آف ائیر کرنے کا فیصلہ مضحکہ خیز ہے میں نے 22 کروڑ پاکستانیوں کے سامنے خود استعفے کا اعلان کیا ہے، انہوں نے کہا کہ سرکاری ٹی وی والے مجھے آف ائیر کرنے والے کون ہوتے ہیں، واضح رہے کہ سرکاری ٹی وی پر نعمان نیاز اور شعیب اختر کے درمیان تلخ کلامی کے معاملے پر نعمان نیاز کو آف ایئر کر دیا گیا ہے ۔ پاکستان ٹیلی وژن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نعمان نیاز اور شعیب اختر کو لے کر پی ٹی وی سپورٹس پر ہونے والے واقعہ کی انکوائری جاری ہے ۔انکوائری مکمل ہو نے تک سابق کرکٹر شعیب اختر اور ڈاکٹر نعمان نیاز کو آف آئر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب تک انکوائری مکمل نہیں ہو جاتی اور واقعہ سے متعلق حقائق واضح نہیں ہوجاتے اس دوران دونوں افراد پی ٹی وی کے کسی بھی پروگرام کا حصہ نہیں ہونگے۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر