تُلسی کے تیل کے خوبصورتی سے متعلق حیرت انگیز فوائد

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)تُلسی کا پودا قدیم زمانے سے بطور جڑی بوٹی استعمال کیا جا رہا ہے، اس کے پتے اور پھولوں کے صحت پر جبکہ اس کے تیل کے خوبصورتی سے متعلق حیرت انگیز فوائد حاصل ہوتے ہیں جنہیں جاننے اور اس کا استعمال باقاعدگی سے کرنے کے نتیجے میں خواتین کو بیوٹی پارلر جانے کی جھنجٹ سے آزادی مل سکتی ہے۔تُلسی کا استعمال ادویات میں بھی کیا جاتا ہے مگر اس کا زیادہ تر استعمال حکمت اور ’آیورویدک‘ ( جڑی بوٹیوں سے بنی ادویات ) ادویات میں کیا جا تا ہے جبکہ میڈیکل سائنس کے فارمولے میں تلسی کا استعمال بہت کم کیا جاتا ہے۔ماہرینِ جڑی بوٹیوں کے مطابق تُلسی سے حاصل ہونے والے تیل کے خوبصورتی پر بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں جن میں سب سے بڑا اور سر فہرست فائدہ جھڑتے بالوں کو روکنا اور جِلد کو قدرتی طور پر صاف شفاف بنانا ہے۔تُلسی کے تیل میں وٹامن کے، اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات بھاری مقدار میں پائی جاتی ہیں، تُلسی کا تیل جِلد کے کسی بھی حصے اور بالوں کی جڑوں میں لگانے کے سبب خون کی روانی تیز ہوتی ہے اور جِلد اور بالوں سے جڑے مسائل جلد حل ہو جاتے ہیں۔ماہرین کے مطابق اگر آئرن اور زنک کی کمی نہ ہونے کے باوجود بھی بال جھڑ رہے ہیں تو تُلسی کا تیل بہترین آپشن ہے، اس تیل کا استعمال ہفتے میں صرف ایک بار آدھے گھنٹے سے 1 گھنٹے تک کرنا چاہیے۔ماہرینِ جڑی بوٹیوں کے مطابق اگر بال جھڑ رہے ہوں تو تُلسی کا تیل نہایت مفید ثابت ہوتا ہے مگر اس کی زیادتی نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتی ہے ۔استعمال کے وقت تُلسی کا تیل بالوں کے سروں سے لے کر جڑوں تک لگائیں تا کہ جھڑتے بالوں کے ساتھ ٹوٹتے بالوں کا بھی علاج ممکن ہو سکے۔دوسری جانب اس کا تیل براہ راست چہرے، ایکنی زدہ جِلد پر اور دوبارہ سے کیل مہاسوں کی افزائش کو روکنے کے لیے بھی کیا جا سکتا ہے ۔



  تازہ ترین   
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وفاق اور صوبے جو ترقیاتی منصوبے روک سکتے ہیں، روک دیں، وزیراعظم
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا مستقل حل ضروری، افغانستان سے بات ہو رہی ہے: پاکستان
ٹرمپ کی 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر شدید حملوں، پتھر کے دور میں دھکیلنے کی دھمکی
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر