بل گیٹس نے پاکستانی خاتون پولیو ورکر کو ہیرو قرار دیدیا

نیویارک(نیشنل ٹائمز) دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک اور مائیکروسافٹ کے بانی بِل گیٹس نے پاکستانی خاتون شمائلہ رحمانی کو ہیرو قرار دیتے ہوئے دنیا سے پولیو کے خاتمے کے لیے شمائلہ رحمانی کی محنت کو سراہا۔بل گیٹس دنیا بھر میں پولیو کے خاتمے کے لیے منظم اور مربوط مہم چلاتے ہیں جس کے دوران غیرمعمولی خدمات انجام دینے والے دنیا بھر سے منتخب کردہ ایک باحوصلہ پولیو ورکر کو اپنا ہیرو قرار دیتے ہیں اور اس بار یہ اعزاز پاکستانی خاتون شمائلہ رحمانی نے حاصل کیا ہے۔مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں بلند حوصلہ پاکستانی خاتون پولیو ورکر شمائلہ رحمانی کو پیدل ایک گھر سے دوسرے گھر جاتے اور 5 سال سے کم بچوں کو پولیو کے قطرے پلاتے دیکھا جا سکتا ہے۔بل گیٹس نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی اور شمائلہ رحمانی کو میدان عمل کا ہیرو قرار دیا۔ بل گیٹس نے لکھا کہ پاکستان سے پولیو کے خاتمے کا عزم لیے شمائلہ حسین روزانہ پیدل سفر کرکے پولیو کے قطرے پلاتی ہیں۔اس دوران شمائلہ رحمانی کو شدید مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے کئی خواتین معلومات کم ہونے کی وجہ سے اپنے بچوں کو قطرے پلوانے سے منع کردیتی ہیں اور غصہ بھی کرتی ہیں لیکن شمائلہ ہمت نہیں ہارتیں اور ایسے والدین کی ویکسین سے متعلق غلط فہمیوں کو دور کرتی ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر