کترینہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں

ممبئی(نیشنل ٹائمز)بالی وڈ کی نامور اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وِکی کوشل رواں برس دسمبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہے ہیں۔بھارتی میڈیا ای ٹائمز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دونوں اداکار دسمبر میں شادی کرلیں گے جب کہ کترینہ کیف اپنی شادی پر معروف ڈیزائنر سبیاساچی کا جوڑا پہنیں گی۔رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کترینہ آج کل اپنے شادی کے جوڑے کے کپڑے کا انتخاب کرنے میں مصروف ہیں تاہم وِکی کوشل اور کترینہ کیف کی جانب سے اپنی شادی کی حالیہ خبروں سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔بھارتیمیڈیا کے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اداکارہ نے را سِلک کا کپڑا منتخب کرلیا ہے جس کا لہنگا بنے گا۔دوسری جانب کچھ بھارتی میڈیا رپورٹس نے اِن خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہیکہ وکی اور کترینہ کی شادی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے بالی وڈ کی کیٹ اور وِکی کوشل سے متعلق خبریں زیرگردش تھیں کہ دونوں اداکار ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں اور جلد شادی بھی کرلیں گے تاہم کچھ دِن قبل وِکی سے جب میڈیا نے شادی کے حوالے سے سوال کیا تو انہوں نے بڑی خوبصورتی سے یہ کہہ کہ سوال ٹال دیا کہ جب شادی ہوگی تو پتہ چل جائے گا تاہم انہوں نے کترینہ سے رشتے پر کسی قسم کا کوئی تبصرہ پیش کرنے سے گریز کیا تھا۔



  تازہ ترین   
سعودی اتحادی فورسز کا یمن میں حوثیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا اعلان
پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
ٹرمپ کا پوتن سے ٹیلی فونک رابطہ، توانائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
فرانس کی ایران کیلئے جوہری ہتھیاروں کی مخالفت دوہرا معیار ہے: اسماعیل بقائی
ٹرمپ نے ایران کے مسئلے کے حل میں روس کی شمولیت کا خیر مقدم کیا، کریملن
مودی سرکار نے احتجاج روکنے کیلئے دہلی کو مقبوضہ علاقہ بنا دیا، جگہ جگہ فوج تعینات
ایران اب بھی امریکا کو جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، بلومبرگ
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر