چین کی طالبان کو 10 لاکھ ڈالر کی مالی امداد، مزید 50 لاکھ ڈالرکا وعدہ

بیجنگ(نیشنل ٹائمز)چین نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امارت اسلامیہ افغانستان کو 10 لاکھ امریکی ڈالر کی امداد فراہم کی ہے اور مزید 50 لاکھ امریکی ڈالر دینے کا بھی وعدہ کیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے قطر میں چین کے وزیر خارجہ وانگ ایی سے طالبان حکومت کے ہم منصب مولوی امیر اللہ متقی نے ملاقات کی تھی اور افغانستان کو درپیش مالی مشکلات سمیت سرحدوں کے تحفظ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ گزشتہ روز کی ملاقات کے بعد ا?ج چین نے طالبان حکومت کے لیے 10 لاکھ امریکی ڈالر کی مالی امداد جاری کردی ہےجب کہ مزید 50 لاکھ کی امداد بھی جلد فراہم کی جائے گی۔ امارت اسلامیہ افغانستان نائب وزیر اطلاعات اور ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے 10 لاکھ امریکی ڈالر کی امداد موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ امداد خاص طور پر ادویہ اور خوراک کی کمی کو پورا کرنے میں استعمال ہوں گی۔قبل ازیں دوحہ میں ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر نے چین کے وزیر خارجہ کو یقین دہانی کرائی تھی کہ افغان سرزمین چین کے خلاف استعمال نہ ہونے کی ضمانت دیتے ہیں۔ ہمسائیہ ملک سے متصل سرحد محفوظ بنایا جائے گا۔



  تازہ ترین   
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر