داعش اگلے 6 ماہ میں امریکا پر حملہ کرسکتی ہے، کولن کوہل

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکا کے دفاعی پالیسی کے انڈڑ سیکرٹری کولن کوہل نے خبردار کیا ہے کہ داعش آئندہ چھ ماہ میں امریکا کے خلاف حملہ کرنے کے کی صلاحیت حاصل کرسکتے ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کانگریس میں بریفنگ دیتے ہوئے امریکا کے وزیر برائے دفاع کے انڈر سیکرٹری برائے ڈیفنس پالیسی کولن کوہل نے جہاں ارکان کو کو تسلی دی کہ داعش یا القاعدہ ابھی امریکا پر حملہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے وہیں خبردار بھی کیا کہ داعش اگلے 6 ماہ میں یہ صلاحیت حاصل کرسکتے ہیں۔انڈر سیکرٹری کولن کوہل نے مزید کہا کہ داعش اور القاعدہ امریکا سمیت دیگر ممالک میں دہشت گردی کی کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ وہ اپنے ارادوں میں فوری طور پر تو کامیاب نہیں ہوسکتے لیکن آئندہ 6 سے 12 ماہ میں وہ حملہ کرنے کی صلاحیت حاصل کرلیں گے۔کولن کوہل نے داعش کو القاعدہ سے زیادہ بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ داعش تیزی سے منظم ہورہی ہے،عراق اور شام کے مقابلے میں افغانستان کے داعش جنگجوؤں سے زیادہ خطرہ ہے تاہم ابھی جائزہ لے رہے ہیں کہ طالبان داعش کے خطرے پر قابو پاسکتے ہیں یا نہیں۔امریکا کے انڈر سیکرٹری برائے دفاعی پالیسی نے افغانستان سے فوجی انخلا کے صدر جوبائیڈن کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ طالبان نے افغان سرزمین کو امریکا کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔واضح رہے کہ امریکی انٹیلی جنس نے خبردار کیا تھا کہ اگلے ایک سال میں القاعدہ امریکا پر حملہ کرسکتی ہے جب کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل مارک ملی نے بھی گزشتہ ماہ دعویٰ کیا تھا کہ القاعدہ آئندہ ایک سال میں امریکا پر حملہ کرسکتی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر