آریان خان کو گرفتار کرنے والا این سی بی آفیسر بڑی مشکل میں پھنس گیا

ممبئی(نیشنل ٹائمز)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو گرفتار کرنے والا این سی بی آفیسر سمیر واکھنڈے مشکل میں پڑگیا۔بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کا بیٹا آریان خان جب سے منشیات کیس میں گرفتار ہوا ہے اس و قت سے اسے گرفتار کرنے والا نارکوٹکس کنٹرول بیرو کا زونل ڈائریکٹر سمیر واکھنڈے سرخیوں میں ہے۔تاہم اب واکھنڈے کے لیے مشکلات کھڑی ہوگئی ہیں۔ تازہ ترین پیش رفت میں ایک وکیل نے واکھنڈے کے خلاف بھتہ خوری کے الزامات کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سدھا نامی ایک وکیل نے سمیر واکھنڈے سمیت دیگر 4 افراد کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی ہے جس میں انہوں نے ان تمام افراد کے خلاف بھتہ خوری یعنی جبری وصولی کا الزام لگاتے ہوئے ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے کہ آریان خان منشیات کیس کے آزاد گواہ پربھاکر سائل نے گزشتہ روز اپنے حلفیہ بیان میں دعویٰ کیاتھا کہ سمیر واکھنڈے نے ا?ریان خان کی رہائی کے لیے 25 کروڑ روپے کا مطالبہ کیاتھا۔



  تازہ ترین   
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا
صدرِ مملکت و وزیراعظم کی دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد
جارحیت جاری رہی تو پورا خطہ امریکا و اسرائیل کیلئے جہنم بنا دیں گے: ایران
پاکستانی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر گفتگو
بوشہر جوہری پلانٹ پر حملے، روس نے اپنے عملے کے مزید 198 افراد نکال لیے
تابکاری کا اخراج ہوا تو خلیجی ممالک میں بھی زندگی ختم ہو جائے گی: ایرانی وزیر خارجہ
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق
ایران میں گرنے والے جہاز کے دوسرے ہوا باز کو بھی بازیاب کرالیا: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر