امریکا نے کورونا وائرس کی وجہ سے غیر ملکی مسافروں پرلگائی گئی سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا

نیویارک(نیشنل ٹائمز)امریکا نے کورونا وائرس کی وجہ سے غیر ملکی مسافروں پرلگائی گئی سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔خبررساں اداروں کے مطابق اب امریکی شہریوں کے علاوہ غیرملکی شہری بھی امریکا کا سفر کرسکیں گے۔2020 میں وبائی مرض شروع ہونے کے بعد پہلی بار پروازوں کی پابندیاں ختم کی گئیں ہیں۔وائٹ ہاؤس نے امریکا جانے والے غیر ملکی مسافروں کے لیے نئے قوانین کا خاکہ بھی پیش کر دیا ہے۔ نئے قوانین اور پابندیوں میں نرمی کا اطلاق8 نومبر سے ہوگا۔امریکا کے لیے سفر کرنے والوں کو کورونا ویکسینیشن سرٹیفیکٹ لازمی دکھانا ہو گا۔ امریکی ہیلتھ ریگولیٹرز کی طرف سے منظور شدہ کوئی بھی ویکسین قابل قبول ہوگی۔ویکسین شدہ افراد کو 3 دن پہلے اور غیرویکسین شدہ کو ایک دن پہلے کووڈ ٹیسٹ لازمی کروانا ہوگا۔ بائیڈن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 18 سال سے کم عمر کے بچے ویکسینیشن کی شرط سے مستثنیٰ ہوں گے، لیکن پھر بھی سفر کے تین دن کے اندر لیا گیا منفی ٹیسٹ فراہم کرنا ضروری ہوگا۔اگلے ماہ سےامریکی سفری پابندیوں سے چھوٹ حاصل کرنے والے ممالک میں برطانیہ، یورپ، چین اور بھارت سمیت درجنوں ممالک شامل ہوں گے۔اس وقت برازیل، چین، جنوبی افریقہ، برطانیہ، یورپ کے 26 ممالک، آئرلینڈ، بھارت اور ایران سے آنے والوں پر سفری پابندیاں عائد ہیں۔



  تازہ ترین   
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر