پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ممتاز اداکار ایوب کھوسو کا احتجاج

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان کے نامور اداکار ایوب کھوسو نے پیٹرولیم منصوعات کی بڑھتی قیمتوں کیخلاف شہر قائد میں سائیکل چلا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایوب کھوسو نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں بڑھتی بے روزگاری ، ہر شہ کی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ، غریب اور دیہاڑی دار طبقہ دو وقت کی روٹی کے کیلئے پریشان حال ہو گیا ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ ملک میں پیٹرولیم منصوعات کی قیمت میں اضافے سے غریب آدمی کا جینا دو بھر ہو چکا ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ وہ لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سائیکل پہ سفر کرکے اپنا احجتاج ریکارڈ کرا رہے ہیں۔خیال رہے کہ ملک میں پیٹرولیم منصوعات کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں ہیں ۔



  تازہ ترین   
سعودی اتحادی فورسز کا یمن میں حوثیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا اعلان
پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
ٹرمپ کا پوتن سے ٹیلی فونک رابطہ، توانائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
فرانس کی ایران کیلئے جوہری ہتھیاروں کی مخالفت دوہرا معیار ہے: اسماعیل بقائی
ٹرمپ نے ایران کے مسئلے کے حل میں روس کی شمولیت کا خیر مقدم کیا، کریملن
مودی سرکار نے احتجاج روکنے کیلئے دہلی کو مقبوضہ علاقہ بنا دیا، جگہ جگہ فوج تعینات
ایران اب بھی امریکا کو جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، بلومبرگ
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر